Maktaba Wahhabi

35 - 135
’’الإبانۃ‘‘ میں مرقوم ہے کہ امام ابن جبیر رحمہ اللہ نے، امام ابن مجاہد رحمہ اللہ ، سے پہلے قراءات پر ایک کتاب لکھی اور اس کا نام ’’کتاب الثمانیۃ‘‘ رکھا۔ اس میں انہوں نے قرائے سبعہ کے ساتھ امام یعقوب حضرمی رحمہ اللہ کو شامل کیا ہے۔ [1] ۳۵۔ عبدالوہاب بن فلیح مکی رحمہ اللہ (ت ۲۷۳ھ)، آپ کی ’’کتاب حروف المکیین‘‘ ہے ۔ [2] ۳۶۔ عبداللہ بن مسلم رحمہ اللہ ، ابن قتیبہ (ت ۲۷۶ھ) ۳۷۔ قاضی اسماعیل بن اسحاق المالکی رحمہ اللہ (ت ۲۸۲ھ) ، علامہ ابن الجزری رحمہ اللہ ’’النشر‘‘ میں فرماتے ہیں کہ آپ نے بیس قراء کرام کی قراءات پر ایک کتاب لکھی، ان میں قرائے سبعہ بھی شامل تھے۔[3] ۳۸۔ فضل بن شاذان رحمہ اللہ (ت حدود ۲۹۰ ھ)، آپ کی کتاب کا نام ’’کتاب القراءات ‘‘ ہے۔ ۳۹۔ احمد بن یحییٰ ثعلب نحوی رحمہ اللہ (ت ۲۹۱ھ)۔ ۴۰۔ ہارون بن موسیٰ بن شریک تغلبی رحمہ اللہ (ت ۲۹۲ھ)، آپ نے قراءات اور عربیت پر کثیر تعداد میں کتب لکھیں۔[4] ۴۱۔ محمد بن اسحاق ربعی مکی المعروف بأبی ربیعۃ رحمہ اللہ (ت ۲۹۴ھ)، آپ نے بزی اور قنبل کی ابن کثیر سے دونوں روایتوں پر ایک کتاب لکھی ہے۔ جیسا کہ ’’غایۃ النہایۃ‘‘ میں مذکور ہے۔ [5] ۴۲۔ ابو جعفر محمد بن جریر طبری رحمہ اللہ (ت ۳۱۰ھ)، علامہ ابن الجزری رحمہ اللہ ’’النشر‘‘[6] میں
Flag Counter