Maktaba Wahhabi

71 - 220
ز: حضرات ائمہ احمد، ترمذی اور حاکم نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے، کہ انہوں نے بیان کیا: ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’إِنَّ الرَّسَالَۃَ وَالنُّبُوَّۃَ قَدِ انْقَطَعَتْ فَلَا رَسُوْلَ بَعْدِيْ وَلَا نَبِيٌّ۔‘‘[1] ’’بے شک رسالت و نبوت (کا سلسلہ) یقینا منقطع ہوچکا ہے، پس میرے بعد نہ کوئی رسول ہے اور نہ کوئی نبی۔‘‘ ح: امام احمد نے حضرت ابوطفیل رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے، کہ انہوں نے بیان کیا: ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’لَا نُبُوَّۃَ بَعْدِيْ إِلَّا الْمُبَشِّرَاتِ۔‘‘ ’’میرے بعد بشارتوں کے سوا کوئی نبوت نہیں۔‘‘ انہوں نے بیان کیا: ’’عرض کیا گیا: ’’وَمَا الْمُبَشِّرَاتُ یَا َرسُوْلَ اللّٰہِ؟‘‘ ’’بشارتیں کیا ہیں یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ؟‘‘ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اَلرُّؤْیَا الْحَسَنَۃُ‘‘ أَوْ قَالَ: ’’اَلرُّؤْیَا الصَّالِحَۃُ۔‘‘[2]
Flag Counter