Maktaba Wahhabi

29 - 132
-۱- گروہِ رسل علیہم السلام کا مشن دعوتِ دین مخلوق میں سے اعلیٰ و افضل حضراتِ انبیاء اور گروہِ رسل علیہم السلام ہیں۔اللہ عزوجل نے فرمایا: ﴿اَللّٰہُ یَصْطَفِیْ مِنَ الْمَلٰٓئِکَۃِ رُسُلًا وَّ مِنَ النَّاسِ﴾[1] [ترجمہ:فرشتوں میں سے اور انسانوں میں سے پیغام پہنچانے والوں کو اللہ تعالیٰ چن لیتا ہے] امام ابن قیم رحمہ اللہ نے تحریر کیا ہے: ’’اللہ تعالیٰ کے ہاں مخلوق کے رتبوں میں سے سب سے بلند و بالا مرتبہ رسالت و نبوت کا ہے۔اللہ تعالیٰ فرشتوں اور لوگوں میں سے رسولوں کا چناؤ فرماتا ہے۔‘‘ [2] شیخ عبد الرحمن سعدی رحمہ اللہ نے لکھا ہے: ’’ساری مخلوق میں سے رسول سب سے زیادہ برگزیدہ ہوتے ہیں۔‘‘ [3] دعوتِ دین کی شان و عظمت پر دلالت کرنے والی باتوں میں سے ایک یہ ہے،کہ مولائے عزوجل نے انبیاء اور رسولوں کے اسی برگزیدہ اور عالی مرتبت گروہ کو خیر کی
Flag Counter