Maktaba Wahhabi

33 - 132
حق کی عظیم ذمہ داری سونپی۔قرآن کریم کی متعدد آیات کریمہ میں یہ بات بیان کی گئی ہے کہ آپ کی بعثت کا مقصد دعوت إلی اللہ تعالیٰ ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اسی فریضہ کو سر انجام دینے کا حکم دیا گیا ہے۔علاوہ ازیں بہت سی آیات کریمہ اس بات کی شہادت دیتی ہیں،کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس عظیم ذمہ داری کو پورا فرمایا۔ذیل میں چند آیات کریمہ کو تین عناوین کے ضمن میں پیش کیا جارہا ہے: ا:دعوتِ دین کی خاطر آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بعثت: اس بات پر دلالت کرنے والی چار آیات کریمہ درج ذیل ہیں: ۱:ارشادِ ربانی: ﴿وَمَآ اَرْسَلْنٰکَ اِلَّا کَآفَّۃً لِّلنَّاسِ بَشِیْرًا وَّنَذِیْرًا﴾[1] [ترجمہ:اور نہیں بھیجا ہم نے آپ کو،مگر تمام لوگوں کے لیے خوشخبری سنانے والا اور ڈرانے والا] ۲:قول رب العالمین ہے: ﴿اِنَّآ اَرْسَلْنٰکَ بِالْحَقِّ بَشِیْرًا وَّ نَذِیْرًا وَّ لَا تُسْئَلُ عَنْ اَصْحٰبِ الْجَحِیْمِ﴾[2]
Flag Counter