Maktaba Wahhabi

48 - 132
اے مولائے کریم!اپنی عنایت و نوازش سے ہمیں،ہمارے اہل و عیال اور بہن بھائیوں کو ایسے لوگوں میں شامل فرما دیجیے۔آمین یا ذا الجلال والإکرام۔ -۶- علم و عمل والے معلِّم کا عمدہ زمین کی مانند ہونا دعوت الی اللہ تعالیٰ کے مقام و مرتبہ کو واضح کرنے والی باتوں میں سے ایک یہ ہے،کہ ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے علم و عمل والے معلّم کو ایسی صاف ستھری اور پاکیزہ زمین سے تشبیہ دی ہے،جو بارش کے پانی سے سیراب ہوکر گھاس پھوس اگا کر لوگوں کو فیض یاب کرتی ہے۔ اس بارے میں حدیث شریف: امام بخاری اور امام مسلم رحمہااللہ نے حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے،کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: "مَثَلُ مَا بَعَثَنِي اللّٰهُ بِہِ مِنَ الْہُدَی وَالْعِلْمِ کَمَثَلِ الْغَیْثِ الْکَثِیرِ أَصَابَ أَرْضًا،فَکَانَ مِنْہَا نَقِیَّۃٌ قَبِلَتِ الْمَائَ،فَأَنْبَتَتِ الْکَلَأَ وَالْعُشْبَ الْکَثِیرَ،وَکَانَتْ مِنْہَا أَجَادِبُ أَمْسَکَتِ الْمَائَ،فَنَفَعَ اللّٰهُ بِہَا النَّاسَ،فَشَرِبُوا وَسَقَوْا وَزَرَعُوا۔وَأَصَابَتْ مِنْہَا طَائِفَۃً أُخْرَی إِنَّمَا ہِیَ قِیعَانٌ،لَا تُمْسِکُ مَائً وَلَا تُنْبِتُ کَلَأً،فَذَلِکَ مَثَلُ مَنْ فَقُہَ فِی دِینِ اللّٰهِ،وَنَفَعَہُ مَا بَعَثَنِي اللّٰهُ بِہِ،فَعَلِمَ وَعَلَّمَ،وَمَثَلُ
Flag Counter