Maktaba Wahhabi

60 - 132
فرضیتِ دعوت کے دلائل: کتاب و سنت میں دعوت الی اللہ تعالیٰ کی فرضیت کے بہت زیادہ دلائل ہیں۔انہی میں سے تین ذیل میں پیش کیے جارہے ہیں: ۱: ارشادِ رب العالمین: ﴿وَلْتَکُنْ مِّنْکُمْ اُمَّۃٌ یَّدْعُوْنَ اِلَی الْخَیْرِ وَ یَاْمُرُوْنَ بِالْمَعْرُوْفِ وَ یَنْہَوْنَ عَنِ الْمُنْکَرِ وَ اُولٰٓئِکَ ہُمُ الْمُفْلِحُوْنَ﴾[1] [ترجمہ:اور تم میں سے ایک جماعت ایسی ہو،جو بھلائی کی طرف دعوت دے،نیکی کا حکم دے اور بُرائی سے روکے اور یہی لوگ فلاح پانے والے ہیں] آیت کریمہ سے استدلال: اس آیت کریمہ میں[صیغہ امر]کے ذریعے مسلمانوں کو دعوت الی الخیر،امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کا حکم دیا گیا ہے اور صیغہ امر[لام امر]ہے،جو فعل مضارع پر داخل ہوا ہے اور وہ[ولتکن]ہے۔ امام بغوی رحمہ اللہ نے تحریر کیا ہے: ’’[ولتکن]میں لام[لام الامر]ہے۔‘‘[2] شیخ ابن عاشور رحمہ اللہ نے لکھا ہے: ’’﴿ولتکن منکم أمۃ﴾کا صیغہ وجوب کا صیغہ ہے اور یہ امر پر دلالت کرنے کے لیے (افعلوا) [3] سے زیادہ صریح ہے۔‘‘[4] اور صیغہ امر،جیسا کہ علمائے امت نے بیان کیا ہے،وجوب پر دلالت کرتا
Flag Counter