Maktaba Wahhabi

82 - 132
-۱۲- نصرتِ امت کا سبب دعوتِ دین اللہ تعالیٰ اس بات پر قادر ہے،کہ کسی کی مدد اسباب کے ساتھ کرے یا ان کے بغیر،لیکن اس نے اپنی حکمت کی بنا پر امت کی نصرت کو کچھ اسباب کے ساتھ مربوط کردیا ہے۔انہی اسباب میں سے ایک یہ ہے،کہ امت اپنے رب تعالیٰ کے دین کی دعوت و جہاد کے ذریعے مدد کرے اور رب قدوس ان کی مدد کرے اور یہ بات بلاشک و شبہ دعوت کی قدر و منزلت اجاگر کرتی ہے۔ اس بات کے دلائل: اس بارے میں متعدد دلائل میں سے دو درج ذیل ہیں: ۱:ارشادِ ربانی: ﴿ٰٓیاََیُّہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْآ اِِنْ تَنصُرُوا اللّٰہَ یَنصُرْکُمْ وَیُثَبِّتْ اَقْدَامَکُمْ﴾[1] [اے ایمان والو!اگر تم اللہ تعالیٰ (کے دین) کی مدد کرو گے،تو وہ تمہاری مدد کرے گا اور تمہیں ثابت قدم رکھے گا] آیت کریمہ کی تفسیر: علمائے امت نے آیت کریمہ کی تفسیر میں اس بات کو
Flag Counter