Maktaba Wahhabi

12 - 63
محدث العصر شیخ محمد ناصر الدین الالبانی رحمہ اللہ کا مختصر تعارف شیخ البانی رحمہ اللہ اپنے وقت کے ایک عظیم محقق،محدث،داعی،مفکر اور مربی تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی خدمت حدیث کے لیے وقف کر رکھی تھی یہی وجہ ہے کہ شیخ البانی رحمہ اللہ نے جس انداز سے خدمت کی ہے بڑے بڑے ادارے مل کر بھی اس انداز سے حدیث پر کام نہیں کرسکے۔ نام ونسب: آپ کا نام محمد ناصر الدین بن نوح نجاتی بن آدم ہے۔ کنیت: ابو عبدالرحمن اور لقب البانی ہے جو کہ آپ کے آبائی وطن البانیہ کی طرف نسبت ہے۔ آپ کے چھے بھائی تھے، سب کا نام ان کے والد محترم نے محمد رکھا تھا۔ ان میں فرق کرنے کے لیے ہر ایک کے نام کے ساتھ انہوں نے ایک اور نام لگا دیاتھا۔ ولادت: آپ ۱۳۳۲ ہجری بمطابق ۱۹۱۴ء کو اس وقت البانیا کے دارالحکومت ’’ اشقودر ہ‘‘ میں پیدا ہوئے۔ تعلیم وتربیت: شیخ البانی رحمہ اللہ ایک غریب لیکن دیندار گھرانے کے چشم وچراغ تھے۔ ان کے والد محترم فقہ حنفی کے بڑے اور ممتاز علماء میں شمار ہوتے تھے۔ البانیہ میں جب شاہ زوغ کی حکومت آئی
Flag Counter