جدید معیشت،تجارت مروجہ اسلامی بینکاری میزان شریعت میں خصوصی اشاعت
مؤلف: المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی
ناشر: المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی
232
لین دین کے مسائلنقد و ادهارسودےفضیلۃ الشیخ حافظ محمد سلیم[1]رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث ہے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : " نهى النبي صلى اللّٰه عليه وسلم عن بيعتين في بيعة واحدة"[2]{یعنی ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو سودوں میں ایک سودے سے منع فرمایا ہے‘‘۔اسی طرح مسند احمد میں ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی روایت کے الفاظ یہ ہیں : "نهى رسول اللّٰه صلى اللّٰه عليه وسلم عن صفقتين في صفقة واحدة ۔"یعنی’’ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک سودے میں دو سودوں سے منع فرمایا ہے‘‘۔[3]