-۳-احسانرزق کے اسباب میں سے ایک (احسان) ہے۔ اس سلسلے میں حسبِ ذیل دو عنوانات کے ضمن میں تفصیل ملاحظہ فرمائیے:ا: دلیلب: دلیل کے حوالے سے تین باتیںا: دلیل:ارشادِ باری تعالیٰ:{لِلَّذِیْنَ اَحْسَنُوْا فِیْ ہٰذِہِ الدُّنْیَا حَسَنَۃٌ وَ لَدَارُ الْاٰخِرَۃِ خَیْرٌ وَ لَنِعْمَ دَارُ الْمُتَّقِیْنَ}[1](جن لوگوں نے (احسان) کیا، اُن کے لیے اس (دنیا میں حسنۃ) ہے اور آخرت کا گھر تو یقینا کہیں بہتر ہے اور وہ بے شک متقیوں کا گھر اچھا ہے۔ )ب: دلیل کے حوالے سے تین باتیں:مذکورہ بالا آیتِ کریمہ میں اللہ تعالیٰ نے (الإحسان) والوں کے لیے (دنیا میں حسنۃ)عطا کرنے کا وعدہ فرمایا ہے۔ اسی حوالے سے ذیل میں تین باتیں ملاحظہ فرمائیے:۱: (الإحسان) سے مراد: