-۱۸-حدود کا قیامرزق کے اسباب میں سے ایک (اللہ تعالیٰ کی زمین پر حدود کا قائم کرنا) ہے۔ اس بارے میں مندرجہ ذیل دو عنوانات کے تحت تفصیل ملاحظہ فرمایئے:ا: تین روایاتب: ان روایات کے حوالے سے تین باتیںا: تین روایات:۱: امام ابن ماجہ نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت نقل کی ہے، کہ بلاشبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’إِقَامَۃُ حَدٍّ مِّنْ حُدُوْدِ اللّٰہِ خَیْرٌ مِّنْ مَطَرِ أَرْبَعِیْنَ لَیْلَۃً فِيْ بِلَادِ اللّٰہِ عَزَّوَجَلَّ۔‘‘[1](اللہ تعالیٰ کی حدود میں سے ایک حد کا قائم کرنا، اللہ عزوجل کے شہروں میں چالیس رات کی بارش سے بہتر ہے۔)۲: حضراتِ ائمہ احمد، نسائی، ابن ماجہ اور ابن حبان نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے، (کہ) انہوں نے بیان کیا: ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:’’حدٌّ یُّعْمَلُ بِہٖ فِيْ الْأَرْضِ خَیْرٌ لِّاَہْلِ الْأَرْضِ مِنْ أَنْ یُّمْطَرُوْٓا أَرْبَعِیْنَ صَبَاحًا۔‘‘[2] (زمین میں (ایک) حد کا قائم کیا جانا، اہلِ زمین کے لیے چالیس دن