-۱۹-استقامترزق کے اسباب میں سے ایک (استقامت) ہے۔ اس کے متعلق حسبِ ذیل دو عنوانات کے ضمن میں گفتگو ملاحظہ فرمایئے:ا: دلیلب: دلیل کے حوالے سے دو باتیںا: دلیل:اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا: {وأَنْ لَّوِ استَقَامُوْا عَلَی الطَّرِیْقَۃِ لَأَسْقَیْنَاھُمْ مَآئً غَدَقًا} [1](اور (یہ وحی کی گئی ہے،) کہ اگر وہ لوگ راہِ (حق) پر استقلال اختیار کرتے، تو یقینا ہم انہیں بہت وافر پانی پلاتے)۔ب: دلیل کے حوالے سے دو باتیں:۱: استقامت کا معنٰی:دو علماء کے اقوال: ۱: علامہ راغب اصفہانی لکھتے ہیں: ’’ اِسْتِقَامَۃُ الْإِنْسَانِ لَزُوْمُہٗ الْمَنْہَجَ الْمُسْتَقِیمَ ‘‘[2](انسان کی استقامت درست منہج کو چمٹنا ہے۔)۲: امام نووی نے تحریر کیا ہے: