ج: عیسیٰ علیہ السلام کی دعا:۶-۱: حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے اپنی قوم کی فرمائش پر دعاکرتے ہوئے… جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے بیان فرمایا ہے… عرض کیا: {وَارْزُقْنَا وَاَنْتَ خَیْرُ الرّٰزِقِیْنَ } [1](اور آپ ہمیں رزق عطا فرمائیے اور آپ ہی سب رزق دینے والوں میں سے بہترین ہیں) ۔اللہ کریم نے ان کی دعا کو قبول کرتے ہوئے فرمایا: {قَالَ اللّٰہُ اِنِّیْ مُنَزِّلُہَا عَلَیْکُمْ } [2](اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ’’بے شک میں اُسے (یعنی دستر خوان) تم پر اتارنے والا ہوں۔‘‘) تنبیہ:مذکورہ بالا جملے کے ساتھ رزق طلب کرنے کی خاطر دعا کرنے والا آغاز میں (رَبَّنَا) کا اضافہ کر کے یوں دعا کرے:((ربّنَا) ارْزُقْنَا وَأَنْتَ خَیْرُ الرَّازِقِیْنَ) ۔وَاللّٰہُ تَعَالٰی أَعْلَمُ۔د: طلبِ رزق کے لیے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی دعائیں:متعدد مسنون دعاؤں میں رزق طلب کیا گیا ہے۔ ان میں سے پانچ حسب ذیل ہیں: