ارشادِ باری تعالیٰ ہے:{وَلَدَارُ الْآخِرَۃِ خَیْرٌ وَّ لَنِعْمَ دَارُ الْمُتَّقِیْنَ}[1]۵: پانچ محدثین کے حدیث پر تحریر کردہ عنوانات: حدیث میں بیان کردہ برکت کے حصول کی رغبت میں اضافے کی خاطر ذیل میں پانچ محدثین کے اس پر تحریر کردہ عنوانات درج کیے جارہے ہیں:ا: امام ترمذی لکھتے ہیں:(بَابُ مَا جَآئَ فِيْ التَّبْکِیْرِ بِالتِّجَارَۃِ)[2] (تجارت کے ساتھ صبح دَم نکلنے کے متعلق وارد شدہ (احادیث) کے بارے میں باب)ب: امام ابن ماجہ رقم طراز ہیں:(بَابُ مَا یُرْجٰی مِنَ الْبَرَکَۃِ فِيْ الْبُکُوْرِ)[3](علی الصبح نکلنے میں متوقع برکت کے متعلق باب)ج: امام دارمی نے قلم بند کیا ہے:(بَابُ ’’بَارِکْ لِأُمَّتِيْ فِيْ بُکُوْرِہَا‘‘ )[4](میری امت کے صبح سویرے نکلنے میں برکت عطا فرمائیے، کے حوالے سے باب)د: امام ابن حبان نے تحریر کیا ہے:(ذِکْرُ مَا یُسْتَحَبُّ لِلْمَرْئِ أَنْ یَّکُوْنَ إِنْشَآؤہُ الْحَرَبَ، وَاِبْتِدَآؤُہُ الْأُمُوْرَ فِيْ الْأَسْبَابِ بِالْغَدَوَاتِ تَبَرُّکًا بِدُعَآئِ