’’آپ کا اس پر (سوار ہوکر) سفر کا ارادہ ہے یا آپ نے اس کے گوشت (کے کھانے) کا قصد کیا ہے؟‘‘میں نے کہا:’’بَلْ أَرَدْتُّ عَلَیْہَا الْحَجَّ۔‘‘(بلکہ میرا اس پر (سوار ہوکر) حج (کے لیے جانے) کا ارادہ ہے۔)انہوں نے کہا:’’فإِنَّ بِخُفِّہَا نَقَبًا۔‘‘(سو بے شک اس کے کُھر میں پتلا پن ہے۔)(راوی نے)بیان کیا:’’انہوں (یعنی خریدار) نے کہا:’’أَصْلَحَکَ اللّٰہُ! مَا تُرِیْدُ إِلٰی ہٰذَا؟ تُفْسِدُ عَلَيَّ؟‘‘[1](اللہ تعالیٰ آپ کی اصلاح فرمائیں! آپ کا اس (بات کے کرنے) سے کیا مقصود ہے؟ آپ میرے لیے (میرا سودا) خراب کر رہے ہیں؟)انہوں نے کہا:’’إِنِّيْ سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم یَقُوْلُ:’’لَا یَحِلُّ لِأَحَدٍ یَّبِیْعُ شَیْئًا أَ لَّا یُبَیِّنَ مَا فِیْہِ، وَلَا یَحِلُّ لِمَنْ یَعْلَمُ ذٰلِکَ أَ لَّا یُبَیِّنَہٗ۔‘‘[2]