’’اَلسِّرُّ فِيْ الْکَیْلِ لِأَنَّہٗ یُتَعَرَّفُ بِہٖ مَا یَقُوْتُہٗ وَمَا یَسْتَعِدُّہٗ۔‘‘[1](ماپ میں حکمت یہ ہے، کہ اس کی وجہ سے خوراک کے لیے جو (اناج) رکھا اور تیار کیا جاتا ہے، اس کی مقدار معلوم ہوجاتی ہے۔)۲: لین دین کے وقت ماپ تول کی حکمت:غلّے کے لین دین کے وقت بائع و مشتری دونوں اس کے ماپ تول کرنے کے پابند ہیں، تاکہ اس کی مقدار مجہول نہ رہے اور عدل و انصاف قائم رہے۔ علامہ مظہر اپنے مذکورہ بالا بیان کے بعد لکھتے ہیں:’’فإِنَّہٗ لَوْ لَمْ یَکِلْ لَکَانَ مَا یَبِیْعُہٗ وَیَشْتَرِِیْہِ مَجْہُوْلًا، وَلَا یَجُوْزُ ذٰلِکَ۔‘‘[2](کیو نکہ اگر اسے ماپا نہ گیا، تو فروخت کردہ اور خرید شدہ چیز مجہول ہوگی اور وہ جائز نہیں۔)اسی حوالے سے علامہ طیبی رقم طراز ہیں:’’اَلْکَیْلُ عِنْدَ الْبَیْعِ وَالشِّرَآئِ مَاْمُوْرٌ بِہٖ لِإِقَامَۃِ الْقِسْطِ وَالْعَدْلِ۔‘‘[3](عدل و انصاف قائم کرنے کی خاطر، بیع و شراء کے وقت ماپ کرنے کا حکم ہے۔)علامہ مناوی نے تحریر کیا ہے:’’أَ مَّا فِيْ الْبَیْعِ وَالشِّرَآئِ فَظَاہِرٌ۔‘‘[4]