ا: امام بخاری نے لکھا ہے:(بَابُ مَا یُسْتَحَبُّ مِنَ الْکَیْلِ)[1]((اناج کے) ماپ تول کے مستحب ہونے کے متعلق باب) ب: امام ابن ماجہ نے تحریر کیا ہے:(بَابُ مَا یُرْجٰی فِيْ کَیْلِ الطَّعَامِ مِنَ الْبَرَکَۃِ)[2](غلّے کے ماپ تول میں برکت کی اُمید کے متعلق باب) ج: امام بیہقی رقم طراز ہیں:(بَابُ مَا جَآئَ فِي ابْتِغَآئِ الْبَرَکَۃِ مِنْ کَیْلِ الطَّعَامِ)[3](غلے کے ماپ تول سے برکت طلب کرنے کے متعلق وارد شدہ (احادیث) کے متعلق باب)تنبیہ: ان تینوں عناوین میں اناج کے ماپ تول کی بدولت حاصل ہونے والی برکت کو بیع و شراء کے ساتھ مخصوص نہیں کیا گیا۔۶: (برکت کے ہونے سے) مراد: علامہ مناوی لکھتے ہیں: ’’أَيْ یَحْصُلُ فِیْہِ الْخَیْرُ وَالْبَرَکَۃُ وَالنَّمُوُّ۔‘‘[4] (یعنی اس میں خیر ، برکت اور اضافہ ہوتا ہے۔)۷: ماپ تول کرتے وقت اتباعِ سنت کی نیت کا ہونا: اناج کا ماپ تول کرتے وقت، نیت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت پر عمل