مِّنْ شَیْئٍ}۔[1]یہ بھی معلوم رہے، کہ فرشتوں کی دعا بارگاہِ الٰہی میں قبول کی جاتی ہے،[2] کیونکہ وہ ان کی اجازت کے بغیر کسی کے لیے دعا نہیں کرتے۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:{وَ لَا یَشْفَعُوْنَ اِلَّا لِمَنِ ارْتَضٰی وَ ہُمْ مِّنْ خَشْیَتِہٖ مُشْفِقُوْنَ}[3](اور وہ (فرشتے) کسی کی سفارش نہیں کرسکتے، مگر جس کے لیے وہ (اللہ تعالیٰ) پسند کریں اور وہ ان کے جلال سے ڈر رہے ہیں۔)۵: امام بیہقی حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی، کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:’’أَ نْفِقْ بِلَالُ! وَلَا تَخْشَ مِنْ ذِيْ الْعَرْشِ إِقْلَالًا۔‘‘[4]’’بلال! خرچ کرو اور عرش والے سے تنگی کا اندیشہ نہ رکھو۔‘‘اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرنے والے کے لیے رزق کے ملنے کی کتنی مضبوط اور پکی ضمانت ہے!