Maktaba Wahhabi

فضائل قرآن مجید

مؤلف: محمد اقبال کیلانی

ناشر: حدیث پبلی کیشنز، لاہور

سال شائع: 1426 ھ

103
مقصد مالدار بنناہے تو ہم تمہارے لئے اتنا مال جمع کردیتے ہیں کہ تم ہم سب سے زیادہ مالدار بن جاؤاگر تم اس دعوت کے ذریعے عزوشرف حاصل کرنا چاہتے ہو تو ہم تمہیں اپناسردار بنا لیتے ہیں تمہارے بغیر ہم کسی معاملے کا فیصلہ نہیں کریں گے،اگرتم بادشاہ بننا چاہتے ہو تو ہم تمہیں اپنا بادشادہ بنا لیتے ہیں اور اگر یہ جن بھوت جو تمہارے پاس آتاہے جسے تم دیکھتے ہو اور اپنے آپ سے دور نہیں کرسکتے اس کا اثر ہے تو ہم اس کا علاج کرادیتے ہیں اور اس کے لئے اتنا مال خرچ کریں گے کہ تم بالکل تندرست ہوجاؤگے۔ (یاد رکھو) کبھی کبھی ایسا ہوتاہے کہ جن بھوت آدمی پر سوار ہو جاتاہے اور اس کا علاج کروانا پڑتاہے عتبہ اور بھی باتیں کرتارہا جب باتیں ختم کرچکا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’اچھا ، اب ذرا میری بات بھی سن لو!رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سورہ فصلت(حم السجدہ)کی تلاوت شروع کی ﴿ حٰمٓ ، تَنْزِیْلٌ مِّنَ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ، کِتَابٌ فُصِّلَتْ اٰیٰتُہٗ قُرْاٰنًا عَرَبِیًّا لِّقَوْمٍ یَّعْلَمُوْنَ ، ﴾ (3-1:41)(ترجمہ) ’’حٰم ،یہ قرآن مجید رحمان ورحیم ذات کی طرف سے نازل کیاگیا ہے یہ ایک ایسی کتاب ہے جس کی آیات کھول کر بیان کی گئی ہیں یہ عربی زبان میں قرآن ان لوگوں کی ہدایت کے لئے ہے جو علم رکھتے ہیں …رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب سورہ فصلت کی آیات تلاوت فرمارہے تھے عتبہ چپ چاپ اپنے دونوں ہاتھ کمرکے پیچھے ٹیک کر سنتارہاجب آپ صلی اللہ علیہ وسلم سجدے کی آیت پر پہنچے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سجدہ کیااور فرمایا’’ابوولید! میری بات تم نے سن لی؟‘‘عتبہ نے کہا’’ہاں!سن لی‘‘رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا’’اب تم جانوا ور تمہارا کام‘‘عتبہ اٹھااور اہل مجلس کے پاس آیامشرکین نے عتبہ کو دیکھ کرآپس میں کہا’’ہم اللہ کی قسم کھاکر کہتے ہیں کہ ابوولید ہمارے پاس وہ چہرہ لے کر نہیں ارہاجولے کر گیاتھا۔‘‘جب عتبہ آکر بیٹھ گیاتولوگوں نے پوچھا ’’اے ابوولید!اُدھر کی خبر سناؤ‘‘عتبہ نے کہا’’اُدھر کی خبر یہ ہے کہ واللہ!میں نے ایسا کلام سناہے جو اس سے پہلے کبھی نہیں سناواللہ!وہ کلام نہ شاعری ہے نہ کہانت،میری مانوتواس آدمی کو اس کے حال پرچھوڑ دواور اسے کچھ نہ کہو،واللہ!اس کلام کے ذریعے کوئی زبردست معرکہ برپا ہوگااگر اسے عربوں نے مارڈالاتو تمہارا مقصدبدنامی مول لئے بغیرحاصل ہوجائے گااور اگر یہ عرب پر غالب آگیاتواس کی حکومت تمہاری حکومت ہوگی اس کی عزت تمہاری عزت ہوگی اور تمہارے لئے اس کا وجود زیادہ باعث سعادت ہوگا۔‘‘ مشرکین نے کہا’’ابوولید! واللہ تم پر بھی اس کی زبان کا جادو چل گیاہے۔ ‘‘عتبہ نے کہا’’یہ میری رائے ہے اب تم جو چاہو کرو۔‘‘یہ واقعہ ابن کثیر نے البدایہ والنہایہ میں بیان کیاہے۔ مسئلہ 15: قرآن مجید کی حلاوت اور شیرینی شہد اور گھی جیسی ہے۔
x
صفحہعنوان
92قرآن کریم کا معنی
93اَسْمَاءُ اَلْقُرْآنِ الْمَجِیْدِ قرآن مجید کے نام
98تَـــــاثِـیْـــــرُ الْقُــــــرْآنِ قرآن مجید کی تاثیر
105فَضْـــلُ الْقُـــرْآنِ الْمَجِیْدِ قرآن مجیدکے فضائل
112فَضْلُ تِلاَوَۃِ الْقُرْآنِ الْمَجِیْدِ تلاوت قرآن مجید کی فضیلت
123آدَابُ تِلاَوَۃِ الْقُرْآنِ الْمَجِیْدِ تلاوت قرآن مجیدکے آداب
132اَحْکَامُ سَجَدَۃِ التِّلاَوَۃِ سجدہ تلاوت کے احکام
135فَضْلُ تَعَلَّمِ الْقُرْآنِ الْمَجِیْدِ قرآن مجیدسیکھنے کی فضیلت
140فَضْلُ تَعْلِیْمِ الْقُرْآنِ الْمَجِیْدِ قرآن مجید سکھانے کی فضیلت
145فَضْلُ حِفْظِ الْقُرْآنِ الْمَجِیْدِ عَنْ ظَہْرِ الْقَلْبِ قرآن مجیدیاد کرنے کی فضیلت
146اَلْاَمْرُ بِتَعَہُّدِ الْقُرَآنِ الْمَجِیْدِ لِمَنْ حَفِظَہٗ زبانی یادشدہ قرآن مجیدکی حفاظت کرنے کا حکم
148فَضْلُ اِسْتَمَاعِ الْقُرْآنِ وَ اَسْمَاعِہٖ قرآن مجید سننے اورسنانے کی فضیلت
151فَضْلُ الْوَالِدَیْنِ لِتَعْلِیْمِ وَلَدِہَا اپنی اولاد کو قرآن مجید کی تعلیم دلوانے کی فضیلت
154فَضَـــائِلُ بَعْضِ السُّوَرِالْقُرْاٰنِیَّۃِ بعض قرآنی سورتوں کے فضائل
186فَضْــــــلُ بَعْضِ اٰیَاتِ الْقُرْاٰنِیَّــــۃِ بعض قرآنی آیات کی فضیلت
202فَضْلُ بَعْضِ کَلِمَاتِ الْقُرْاٰنِیَّۃِ بعض قرآنی کلمات کے فضائل
209اَلْقُرآنُ شِفَــــــــــاءٌ قرآن مجید شفاء ہے
214اَلْقُرْآنُ وَمُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم قرآن مجید اورمحمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
220اَلْقُرْآنُ وَالصَّحَابَۃُ رضی اللّٰه عنہم قرآن مجید اورصحابہ کرام رضی اللہ عنہم
236عِقَابُ مَنْ قَرَءَ الْقُرْآنَ وَلَمْ یَعْمَلْ بِہٖ قرآن مجید پڑھنے اور اس پر عمل نہ کرنے کی سزا
241عِقَابُ مَنْ قَالَ فِی الْقُرْآنِ بِرَأْیِہٖ اپنی رائے سے قرآن مجید کی تفسیر کرنے کی سزا
243عِقَابُ عَلٰی کَرَاہِیَۃِ الْاٰیَۃِ الْقُرْاٰنِیَّۃِ قرآن مجید کی کسی آیت کو ناپسند کرنے کی سزا
244عِقَابُ الْاِسْتِہْزَائِ بِالْاٰیَۃِ الْقُرْاٰنِیَّۃِ قرآن مجید کی کسی آیت کا استہزاء کرنے کی سزا <mfnote>
247عِقَابُ مَنْ شَکَّ فِی الْقُرْآنِ قرآن مجید میں شک کرنے کی سزا <mfnote>
249عِقَابُ الْاِعْرَاضِ عَنِ الْقُرْآنِ قرآن مجید سے اعراض کی سزا <mfnote>
253اَلْـاَحَادِیْثُ الضَّعِیْفَۃُ وَالْمَوْضُوْعَۃُ ضعیف اور موضوع احادیث
Flag Counter