Maktaba Wahhabi

136 - 2029
(517) ٹیڑھی مانگ اور انگریزی حجامت کروانا السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ ٹیڑھی مانگ اور انگریزی حجا مت (جسے بو د اکہتے ہیں )کا شرعی حکم ارشاد فرمائیں ؟ الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! ٹیڑھی مانگ اور انگریزی حجا مت سے لازماًاحتراز ہو نا چاہیے  کیونکہ یہ غیر مسلموں کا شعار ہے  نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرا می ہے۔ «من تشبہ بقوم فہو منہم» حسنہ وصحیح البانی صحیح ابی دائود کتاب الباس باب فی لبس الشہوة (4031)الارواء (١٢٦٩)المشکاة(٤٣٤٧) "جو کسی قوم سے مشابہت  اختیار کر ے گا وہ انہی میں ہو گا ۔" حدیث ہذا کی تشریح کےلیے ملاحظہ ہو۔ (فتا ویٰ اہل حدیث 3/338۔344) ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتاویٰ ثنائیہ مدنیہ ج1ص808
Flag Counter