(519) سر کے بال قینچی سے کٹوانا السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ سر کے بال قینچی سے چھوٹے کروالیے جا ئیں مشین نہ لگائی جا ئے تو یہ جا ئز ہے یا نہیں ؟ الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! ہاں!سر کے با ل صرف ترشوانے جا ئز ہیں قرآن مجید میں ہے ۔ ﴿لَتَدخُلُنَّ المَسجِدَ الحَرامَ إِن شاءَ اللَّہُ ءامِنینَ مُحَلِّقینَ رُءوسَکُم وَمُقَصِّرینَ لا تَخافونَ... ﴿٢٧﴾... سورة الفتح "اگر اللہ نے چا ہا تو تم مسجد حرام میں بلا خوف و خطر ضرور داخل ہو گے اپنے سروں کو منڈوائے ہو ئے یا تر شوائے ہو ئے ۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتاویٰ ثنائیہ مدنیہ ج1ص809 |
Book Name | اجتماعی نظام |
Writer | متفرق |
Publisher | متفرق |
Publish Year | متفرق |
Translator | متفرق |
Volume | متفرق |
Introduction | فتاوے متففرق جگہوں سے ، مختلف علما کے، مختلف کتابوں سے نقل کئے گئیے ہیں۔ البتہ جمع و ترتیب محدث ٹیم نے ، تصحیح و تنقیح المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر نے کی ہے |