Maktaba Wahhabi

143 - 2029
(537) زیرِ ناف بالوں کو کہاں تک کاٹا جائے؟ السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ العانہ (موئے زہار)آلہ تناسل اور ارد گرد کے بالوں کو کہتے ہیں لیکن بعض لو گ کہتے ہیں  کہ ناف کے بالکل قریب سے بال مو نڈنا شروع کریں خصیوں تک ۔«تحت السرہ»بھی کسی حدیث  میں آیا ہے یا تکو نی حصے  سے خصیوں  تک بال صاف کئے جا ئیں ۔؟ الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! «تحت السرہ»سے بال مونڈنے کا ذکر کسی حدیث میں نہیں امام نو وی  رحمۃ اللہ علیہ  فرماتے ہیں «العانة»سے مراد آلہ تناسل کے اوپر اور ارد گرد ہوتے ہیں  نیز امام شوکانی  رحمۃ اللہ علیہ  فرماتے ہیں : دبر کے بال فعل رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور کسی ایک صحابی سے بھی مونڈ نے ثابت نہیں ۔(نیل الاوطار:10/124) صرف تکو نی حصہ  اور قرب و جوار پر بالوں کی صفائی پر اکتفا کرنا چاہیے  اگر چہ  بعض اہل علم دبر وغیرہ کے بالوں کی صفائی  کے بھی قائل ہیں ۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتاویٰ ثنائیہ مدنیہ ج1ص820
Flag Counter