Maktaba Wahhabi

222 - 2029
(293) ہاتھ میں گھڑی پہننا السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ ہاتھ میں گھڑی پہننےکےبارےمیں کیاحکم ہےبعض لوگ اس پراعتراض کرتےہوئےکہتےہیں کہ اس میں عورتوں کےساتھ مشابہت ہے؟ الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! ہمارےنزدیک اس میں کوئی حرج نہیں اوراس میں عورتوں کےساتھ مشابہت بھی نہیں ہےکیونکہ عورتوں اورمردوں کی گھڑیاں مخصوص اورالگ الگ ہیں اوراگرمردوں اورعورتوں کی گھڑیاں ایک جیسی ہوں توپھربھی اس میں کوئی حرج نہیں جیساکہ چاندی کی انگوٹھی مشترک ہے،اسےمرداورعورتیں سب استعمال کرسکتےہیں،اسی طرح گھڑی بھی سب استعمال کرسکتےہیں کیونکہ گھڑی کااستعمال بطورزینت وزیورنہیں ہوتابلکہ اس کااستعمال تواوقات معلوم کرنےکےلئےہوتاہے۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب مقالات و فتاویٰ ص412
Flag Counter