Maktaba Wahhabi

221 - 2029
(290) ہاتھ کے اشارہ سے سلام کرنا السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ ہاتھ کے اشارہ کے ساتھ سلام کرنے کے بارے میں کیا حکم ہے؟ الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! اشارہ کے ساتھ سلام کرنا جائز نہیں بلکہ سنت یہ ہے کہ سلام کلام کے ساتھ ہو خواہ سلام میں پہل کی جائے یا سلام کا جواب دیا جائے اوراشارہ کے ساتھ سلام کرنا جائز نہیں ہے کیونکہ اس میں بعض کافروں کے ساتھ مشابہت ہے اور پھر اللہ تعالی کے مقررکردہ طریقے کے بھی خلاف ہے۔ ہاں البتہ اگر دورہونے کی وجہ سے سلام زبانی بھی کہہ دے اورہاتھ سے اشارہ ےبھی کردے تاکہ جس کو سلام کیا گیا ہووہ سمجھ جائے تواس میں کوئی حرج  نہیں کیونکہ دلیل سے یہ ثابت ہے ،اسی طرح جس کو سلام کیا گیا ہو اگر وہ نماز میں مشغول ہو تو وہ  بھی اشارہ کے ساتھ جواب دے سکتا ہے جیسا کہ نبی کریمﷺکی سنت سے یہ ثابت ہے ۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب مقالات و فتاویٰ ص411
Flag Counter