(468) خار پشت کا کھانا السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ کیا خارپشت کا کھانا حلال ہے یا حرام؟ الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! خارپشت جسے سیہہ بھی کہتے ہیں‘ ایک کانٹوں والا جانور ہے‘ جنہیں یہ اپنے جسم پر لپیٹ لیتا ہے‘ اس کا کھانا حلال ہے کیونکہ نہ تو یہ کچلی والا درندہ ہے اور نہ مردار کھاتا ہے بلکہ یہ تو خرگوش وغیرہ کی طرح گھاس پھوس پر گزارہ کرتا ہے۔ اس طرح کے جانوروں کے بارے میں اصل حلت و اباحت ہے جبکہ وہ حدیث جس میں ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے خار پشت کو خبیث جانوروں میں سے قرار دیا تو وہ اہل علم کے نزدیک ضعیف ہے۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتاویٰ اسلامیہ ج3ص425 |
Book Name | اجتماعی نظام |
Writer | متفرق |
Publisher | متفرق |
Publish Year | متفرق |
Translator | متفرق |
Volume | متفرق |
Introduction | فتاوے متففرق جگہوں سے ، مختلف علما کے، مختلف کتابوں سے نقل کئے گئیے ہیں۔ البتہ جمع و ترتیب محدث ٹیم نے ، تصحیح و تنقیح المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر نے کی ہے |