Maktaba Wahhabi

302 - 2029
(611) نبیﷺ کا خواب میں ملنا السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم  کا خواب  میں ملنا کیسا ہے کسی نیک  متقی بندے کو زیارت ہو سکتی ہے یا نہیں جبکہ کئی ائمہ دین  اس کے خلا ف ہیں ؟ الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! بحالت خواب نبی صلی اللہ علیہ وسلم  کا کسی بھی پر ہیز گا ر متقی آدمی کو نظر آجانا ممکن  ہے نبی اکرم  صلی اللہ علیہ وسلم  کا فر ما ن  ہے ۔ «من رانی فی المنام فقد رانی فان الشیطان لا یتمثل بی»(مختصر الشمائل المحمدیة (ص :206) یعنی" جس نے  مجھے  خواب میں دیکھا پس تحقیق اس نے مجھے  دیکھ لیا کیو نکہ شیطان میر ی شکل اختیا ر  نہیں کرسکتا ۔" بالفرض اگر کو ئی اس مسلک کے خلا ف  نظر یہ رکھتا  ہے تو وہ با طل ہے کیونکہ کتا ب وسنت  کے نصوص  منا فی  ہے ۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتاویٰ ثنائیہ مدنیہ ج1ص883
Flag Counter