Maktaba Wahhabi

1046 - 2029
شرط اور انعام میں فرق السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ اسلام میں شرط لگانا حرام ہے بعض لوگ کہتے ہیں اسی چیز کو ہم انعام قرار دیتے ہیں کیونکہ جیتنے والوں کو تو یہ انعام ملتا ہے جبکہ شرط وہ ہوتی ہے ہارنے والے اور جیتنے والے دونوں فریق پر چٹی پڑے؟  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! ناجائز اور حرام شرط کا نام انعام رکھ لینے سے وہ شرط جائز نہیں بن جائے گی۔ اس کی مثال اس طرح سمجھ لیں کہ خمر وشراب کا نام طلاء رکھ لینے سے وہ جائز تو نہیں ہو جائے گی۔ وباللہ التوفیق احکام و مسائل خرید و فروخت کے مسائل ج1ص 387
Flag Counter