Maktaba Wahhabi

1647 - 2029
کیا اپنا مال بلیک بیچنا ناجائز ہے؟ السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ جب اپنے مال کا ہر شخص کو اخیتار ہے کہ جس قیمت سے چاہئے بیچے تو پھر بلیک بیچنا کیوں ناجائز ہے۔جب کہ تراضی طرفین بھی ہو۔اور کنٹرول کیا اعتبار ہے۔یہ تو حکومت غیر مسلمہ کا ہے۔اور تسعیر تو جائز نہیں اور ۔میں بلیک کیوں نہ داخل ہو۔بینوا توجروا؟ الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! اقول بحول اللہ وتوفیقہ وہوالہادی الی الصواب بیع بلیک یعنی چور بازاری جائز نہیں قطعاً حرام ہے۔اور ۔میں ہر گز داخل نہیں ہو سکتی۔اس لئے کہ بیع شرعی میں کسی شخص کا اور کے مال میں کسی قسم کا تصرف مطلقاً جائز نہیں۔تاوقت یہ کہ اس بیع یا دیگر تصرفات میں شرعی اجازت نہ ہو۔اس لئے کہ ازروئے شرع ہر قسم کے تصرف خصوصاً بیع میں اس کے ارکان و شروط و ترک و موانع کا ہونا بھی لازم ہے۔اور تراضی طرفین تو اشیاء ستہ منصوصہ فی الرباکی بیع میں بصورت عدم مساوات بھی عہد نبوی میں ہوتی تھی۔مگر پھر بھی حدیث نبوی میں اس کی حرمت کتب صحا ح ستہ میں موجود ہے۔ایسے ہی او ر بھی کئی ایک قسم کی بیوع میں با وجود تراضی طرفین کے حرمت ثابت ہے جو علماء ربانیین پر مخفی نہیں۔اور تراضی طرفین توقمار یعنی جوئے میں بھی ہوتی ہے۔مگر وہ قطعاً حرام ہے۔اور عہدنبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی عدم تسعیر پر حال کے کنٹرول کو یاس کرنا غلط ہے اس لئے عہد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں قدرةً جو قحط سالی ہوئی تھی۔وہ عرب عام ہوگیا تھا۔او ر ظاہر و علانیہ تھا۔چور بازاری نہ تھی۔اس پر صحابہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ارزانی کی درخواست کی یعنی تسعیر و کنٹرول کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے قدرتی عرف عام کو نہ توڑا نرخ مقرر نہ کیا۔آپ کا نہ توڑنا بالکل ٹھیک تھا۔اور زمانہ حال میں جو حکومت غیر مسلمہ نے کنٹرول کیا ہے۔و ہ عرف عام کے درہم برہم ہونے کے بعد کیاہے۔اور اب مجبوراً یہی عرف عام ہوگیا ہے۔اس لئے کہ عرف عام قدیم ارزانی کا تورہا نہیں پھر اگراس پر بھی عمل نہ کیاجاوے گا۔تو بلیک والوں کا ظلم حد سے زائد گرانی عوام الناس کی حق تلفی و محرومی اور تکلیف شدید ہوگی۔جس سے نظام صالح کے درہم برہم ہونے کا اندیشہ ہے۔لہذا یہی حکومت کا مقرر کردہ نرخ مجبوراً عرف عام قرار پائے گا۔اور نسبتاً بلیک سے اس میں رفاہ عامہ بھی ہے۔اور نسبتاً عرف عام کے قدرے قریب بھی ہے۔لہذا اس کا اعتبار ہوگا۔اور عرف عام وہ ہوتا ہے۔جو ہر شخص مسلم غیر مسلم صالح غیر صالح سب میں بلا کسی اعتراض کے مروج ہوتا ہے۔اور ظاہر و علانیہ ہوتا ہے۔چوروں اور ڈاکوؤں کے معاملے کی طرح چھپ کر نہیں ہوتا۔جیسے کہ بلیک والے کرتے ہیں۔لہذا بلیک عرف عام نہیں ہوسکتی۔پس ناجائز و حرام ہوگی۔اب بلیک یا چوربازاری کے موانع یا اس کے ابطال کے دلائل ملاحظہ ہوں۔  دلیل اول۔ یہ اس میں چوری ہوتی ہے۔اور اس کا نام ہی چور بازاری ہے۔جو گناہ کبیرہ و حرام ہے۔اور بلیک والے حکومت کے بھی چور اور قانون شکن ہیں۔اگرچہ وہ بعض اہل کاروں کو رشوت دیکر دن دیہاڑے بلیک کرتے ہیں۔وہ اہل کا ر حکومت کے چور ہیں۔اور رعایا اور عوام الناس کے بھی چور کہ ان کا حق کاٹ کر گرانی شدید سے دوسروں کو دیتے ہیں۔اور غرباء بے چارے۔محروم رہ جاتے ہیں ان کو کہا جاتا ہے کہ مال ہی نہیں آیا۔اور ردی مال ان کو دیکھاتے ہیں اور دیتے ہیں۔حالانکہ اچھا مال دکان میں کافی ہوتاہے۔اور چوری کرنا حرام و ممنوع ہے۔  رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاہے۔ لا تسرقو )صحیح بخاری۔مسلم ۔مشکواة ص٩۔( نیز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے۔  لا یسرق السارق حین یسرق وہو مومن )صحیح بخاری۔و مسلم ۔مشکواة۔ص٩۔( یعنی چور چوری کرتے وقت ایمان دار نہیں رہتا۔یہ کہ اس میں جھوٹ بولا جاتا ہے۔کہ حکومت سے کنٹرول نرخ پر مال بیچنے کیلئے مال لاتے ہیں۔پھر اس کے مطابق نہیں بیچتے۔تو ایک جھوٹ تو حکومت کے سامنے بولا۔دوسرا یہ کہ جب غرباء و عوام الناس کنٹرول نرخ پر مال لیتے  آتے ہیں۔تو ان کو کہہ دیتے ہیںَ۔کہ مال نہیں آیا یا بک گیا۔حالانکہ مال دکان میں کافی ہوتا ہے۔جس کو وہ بلیک کرتے ہیں۔تیسرا جھوٹ یہ کہ جب کوئی تفتیش کےلیےآتا ہے۔تو کہہ دیتے ہیں کہ ہم بلیک نہیں کرتے کنٹرول ریٹ پر بیچتے ہیں۔اور جھوٹ بولنا گناہ کبیرہ اور حرام ہے۔اور بحکم قول اللہ تعالیٰ۔اللہ سے ڈرو اور بات پکی سچی کہو۔سچ بولنا فرض اور جھوٹ بولنا حرام ہے۔اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ اصدقو اذا حدثتم )۔رواہ احمد۔والبھیقی۔مشکواة۔ص٤٠٧۔( جب بولو سچ بولو۔صیغہ امر وجوب کےلیے ہے۔لہذا سچ بولنا فرض اور ترک کرنا حرام قطعی ہے۔اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی فرمایا !کہ جھوٹ ۔بدکاری اور بدمعاشی کا راستہ دکھاتا ہے۔اور بدکاری و بدمعاشی و دوزخ کی راہ دکھاتی ہے۔ (صحیح بخاری۔مسلم۔مشکوٰة۔ص٤٠٤) ۔پس بلیک کرنے والے دوزخ کی طرف چلتے ہیں۔   دلیل سوم بیع بلیک عہد شکنی بھی ہوتی ہے۔کہ حکومت سے کنٹرول نرخ کا عہد کر کے مال لاتے ہیں۔اور پھر عہد توڑ کر کنٹرول نرخ پر نہیں بیچتے۔اور بلیک بیچتے ہیں۔یعنی اسی شدیدگرانی سے بیچتے ہیں لوگوں کو تکلیف ہوتی ہے۔مال کیا بیچتے ہیں لوگوں کو لوٹتے ہیں۔اوربحکم قول باری تعالیٰ۔عہد کو پورا کرنا فرض ہے۔اور ترک فرض اور عہد شکنی ممنوع اور حرام قطعی ہے۔بلکہ بحکم حدیث نبوی ۔گناہ کبیرہ ونفاق بے ایمانی ہے۔ (صحیح مسلم ۔مشکواة)   دلیل چہارم۔  اس میں خیانت اور عوام الناس کی حق تلفی ہے۔کہ حکومت نے عوام اور غرباء وغیرہ کیلئے کنٹرول نرخ بیچنے کےلیے ان کو مال دیا تھا۔ اور بلیک والے ان کا حق کنٹرول نرخ پر ان کو نہیں دیتے ۔دوسروں کو بلیک بیچتے ہیں۔یہ بھی کام حرام اور ناجائز اور نفاق و بے ایمانی کا ہے۔جیسا کہ حدیث نبوی میں ہے۔ (صحیح مسلم۔صحیح بخاری۔)   دلیل پنجم۔ اس میں رشوت کا لین دین بھی ہوتا ہے۔بلیک والے حکومت کے اہل کاروں کو رشوت دے کر مال زائد لاتے ہیں۔یا بہ سبب رشوت دینے کے بے دھڑک بیچتے ہیں۔یا پکڑے جانے پر رشوت دے کر چھوڑتے ہیں۔اور رشوت سے بھی بعض فرضی پرمٹ بنا کر بلیک کرتے ہیں۔اور رشوت دینے والا اور رشوت لینے والا بحکم حدیث نبوی دونوں ملعون ہیں۔ لعن رسول اللہ  صلی اللہ علیہ وسلم الراشی والمرتشی (رواہ والترمذی۔وابن ماجہ۔وغیرھم مشکوٰة۔ص٣١٨۔) یعنی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے رشوت دینے والے اور لینے والے دونوں پر لعنت فرمائی ہے۔      دلیل ششم۔ اس میں احتکار ہے۔جس کا معنیٰ مطلقا اشیائے کودنی و نوشیدنی و پوشیدنی و غیرہ ضروریات زندگی و مدار زندگی جن کے عدم یا قلت شدید گرانی شدید سے انسان کی زندگی تلخ وبرباد ہوجائے۔اور ان کی بوقت ضرورت گراں بیچتا ہے۔اور مویشی وغیرہ جانوروں کی زندگی کی ضروریات چارہ وغیرہ بھی اس میں شامل ہے۔بلکہ ایسے زمانے کاغذ بھی اس میں داخل جو قرآن مجید و حدیث شریف اور دیگر کتب دینیات تفاسیر و شرح احادیث وغیرہ کے کام آتا ہے۔وہ بھی اس میں داخل ہے۔کہ دین پر روحانی زندگی کا دارومدار ہے۔اور دین کا قرآن و حدیث و دیگر کتب دینیہ اور وہ کاغذ پر چھپتے ہیں۔قاموس میں ہے۔ الحکر القلم واسارة المعار شرة احتکر ای احتبس انتظار الغلایة انتہی حاصل یہ کہ حکرہ یا احتکار کا معنیٰ ظلم ومعاشرت و برتاؤ میں بد معاملگی ہے۔اور آگے جو حدیث میں بدمعاملگی ہے اور آگے جو حدیث میں اس کا ذکر ہے۔اس میں مطلب یہ ہے۔کہ اشیاء مذکور کو روک کر شدید گرانی سے بیچنا جس سے انسانی زندگی تلخ و برباد ہوجائے۔اور احتکار مذکور فی الحدیث طعام کے ساتھ مخصوص نہیں۔جیسا کہ بعض علماء کا خیال ہے امام نووی  فرماتے ہیں۔ قال اصحابنا  احتکار المحرم  ہؤ الاحتکار فی الاقؤات خاصة  واما غیر الاقوات فلا یحرم الاحتکار فیہ بکل حال نوی .صفحہ نمبر 31 اس لئے کہ حدیث نبوی عام ہے۔قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم من احتکر فہی خاطئی (رواہ مسلم وفی  روایۃ سنن ابن ماجہ المحتکر ملعون انتھی مشکواۃ صفحہ 242۔243) رسول اللہ صلیٰ اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ احتکار کرنے والا یعنی کے اشیائے ضروریہ انسانی زندگی کو روک کر گردانی سے بیچنے والا گناہ گار ملعون ہے۔دوسری حدیث اس سے بھی عام ہے۔ قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم من دخل فی شئی من اسعار المسلمین لیغلیہ علیم کان حقا علی اللہ ان یقدمہ فی معظم من النار انتہی (اخرجہ ابودائود۔طیالسی۔امام احمد۔فی مسندھا۔ وطبرانی۔فی الکبیر والحاکم فی مستدرک۔بیہقی فی سنن الاقوال الافعال جلد 2 صفحہ 213) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا! کہ جوج شخص مسلمانوں کی اشیائے کی خریدو فروخت کے نرخوں میں دخل دے گا تاکہ ان  پر نگرانی کرے۔مقرر اللہ اس کو الٹا کر کے دوزخ میں ڈالے گا۔ (اسعار المسلمین میں اضافۃ الجمع الی الجمع المعرف) بالام ہے جو مفید استغراق ہے۔نیز شئ بھی نکرہ ہے جس میں عموم کی تاکید ہوتی ہے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ ہر قوم کی مسلمانوں کی اشیاء ضروریہ زندگی کی خریدوفروخت کے نرخوں میں دخل دے کر گرانی کرنے والا خواہ وہ اشیاء ازقسم طعام ہوں یا غیر طعام الٹا کر کے دوزخ میں ڈالا جائے گا۔یعنی بلیک بیچنے والا ۔ایسے میں ا یک اور حدیث ہے۔ )قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم من احتکر حکرة یرید ان یغالی بہا علی المسلمین  فہو خاطی انتہی ورواہ الحاکم فی المستدرک  ذکرہ احافظ وسکت عنہ تحفة الاحوذی جلد نمبر 2صفحہ نمبر254( جو شخص اشیاء ضروریہ کو  مسلمانوں پر گرانی کرنے کے ارادے سے روکتا ہے۔وہ گنہگار ہے۔یہ تما م حدیثیں ہر قسم کے اشیاء کے احتکار میں عام ہیں اور قاموس سے بھی احتکار کا معنی عام  ثابت ہوچکا ہے۔تو اب بعض علماء کا احتکار کو طعام کے ساتھ خاص کرنا ٹھیک نہیں ہے۔اس لئے کہ ان کا استدلال بعض روایات میں طعام کے زکر سے ہے۔تو اس کا جواب یہ ہے کہ وہ احتکار کے ایک فرد کی تنقیص ہے۔تخصیص نہیں جس کی تحقیق نیل الاوطار جلد 5 ص87۔میں ہے کہ اس قسم کی تنصیص و تصریح سے تخصیص و تنقید کا خیال مفہوم لقب ہے۔جو جمہور محدثین کے نزدیک معتبر نہیں جیسا کہ اُصول حدیث میں مصرح ہے۔انتہیٰ۔نیز اگر طعام کے ساتھ احتکار کو خاص کیا ج جائے تو پھر  اوپر کی اسعار المسلمین والی حدیث کے ساتھ تعارض واقع ہوگا۔لہذا تطبیق یا توجیہہ یہی ہےکہ وہ احتکار کے ایک فرد کی تنصیص ہے۔ تخصیص نہیں کمافی نیل الاوطار۔   پس ثابت ہوا کہ طعام کے ساتھ احتکار کو مخصوص کرنا حدیث نبوی و جمہور محدثین و اصول حدیث کے خلاف ہے۔اور بلیک بالکل احتکار ہے۔جو  آج کل چاول چینی گہیوں۔اور اس کے آٹے سوت کپڑے اور کاغذ وغیرہ میں ہو رہا ہے۔بالکل حرام ہے شریعت کا اصل منشاء احتکار سے منع کرنے کا یہ ہے کہ عوام الناس کو زندگی کی ضروریات کے عدم یا قلت سے تکلیف نہ ہو کہ جس سے ان کی زندگی برباد یا تلخ ہوجاوے اور نظام صالح کے درہم برہم ہونےکا اندیشہ ہو۔چنانچہ اس امر کا ذکر دلیل ہفتم میں آئیگا۔اور جیسے کہ طعام کی بندش یا قلت و گرانی میں لوگوں کو سخت تکلیف ہوتی ہے۔ایسے ہی سوت کپڑے کاغذ ادویہ وغیرہ ضروریات زندگی کے عدم یا قلت میں ہوتی ہے۔لہذا ان کل اشیاءمیں بلیک حرام ہے۔ دلیل ہفتم ہر قسم کی اشیاء ضروریات زندگی کی بلیک میں مسلمانوں کو اور تکلیف میں ڈالنا ہوتا ہے۔ جو بحکم حدیث نبوی ناجائز و حرام ہے۔ قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم من یشاقق یشقق اللہ علیہ یوم القیامہ انتہی (صحیح بخاری جلد2صفحہ 1059) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا!کہ جو شخص لوگوں پر مشقت ڈالے گا۔اللہ قیامت میں اس کو مشقت میں ڈالے گا۔وعید شدید بلیک کی حرمت میں بین دلیل ہے۔ دلیل ہشتم بلیک میں فریب دغا بازی جعل سازی اوردھوکا بازی بھی ہوتی ہے۔کہ فرضی پرمٹ بنا کر دھوکا دے کر مال وصول کر کے بلیک کرتے ہیں۔جو بحکم حدیث نبوی حرام و ناجائز ہے۔ قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم من غش فلیس منا اخرجہ الترمذی فی جامعہ وقال حسن صحیح (ترمذی صفحہ نمبر 129) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا! جو شخص لوگوں کو دھوکا دیتا ہے وہ ہم میں سے نہیں ہے۔یعنی مجھ سے اور میری اُمت سے الگ ہے۔پس یہ بھی بلیک کی حرمت کی دلیل ہے۔ نیز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا! ملعون من ضار مومنا او مکر بہ رواہ ترمزی (مشکواۃ صفحہ نمبر 240) یعنی جو شخص کسی مومن کو ضرر پہنچاتا ہے۔ یا اس کے ساتھ مکر و فریب کرتا ہے۔ اوردھوکا دیتا ہے وہ ملعون ہے۔اوررسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی فرمایا ہے کہ  المومن غر کریم والفاجر خب لئیم ۔ رواہ ترمذی۔و ابودائود۔والحاکم جامع صغیر صفحہ 83( مومن بھولااور شریف الطبع ہوتا ہے۔سخی با مروت ہوتا ہے۔اور بدمعاش دھوکا باز بخیل۔یہ حدیثیں بھی بلیک کی حرمت کی دلیل ہیں۔کہ بلیک کرنے والا دھوکا بازی کرتا ہے۔ دلیل نہم۔ بلیک میں حدیث نبوی ہے کہ الدین النصیحة للہ و لرسولہ ولا ئمة المسلمین وماصتہم انتہی (صحیح بخاری۔صفحہ 13 جلد 1) کی بھی مخالفت ہے  کہ حدیث میں مسلمانوں کی خیر خواہی اور بھلائی کی تعلیم ہے۔اوربلیک میں مسلمانوں کی بدخواہی و تکلیف اور حق تلفی ہے لہذا حرام ہے۔ دلیل دہم بلیک میں حدیث نبوی ۔لا یومن احدکم حتی یحب لا خیہ ما یحب لنفسہ (صحیح بخاری۔ص6جلد1) کی بھی مخالفت ہے۔کہ حدیث سے ثابت ہے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا! تم میں سے کوئی شخص ایماندار نہیں ہوسکتا۔جب تک کہ وہ مسلم بھائی کیلئے بھی وہ امر پسند نہ کرے جو اپنے لئے پسند کرتا ہے۔اور بلیک والا اپنے لئے بھائی و سرمایا داری چاہتا ہے۔اور دوسرے مسلم بھائی کےلئے بدخواہی اور اس کا مال لوٹنا لہذا ناجائز و حرام ہے۔ دلیل یاز دہم حدیث نبوی میں ہے۔الا ثم ما حاک فی صدرک وکرہت ان یطلع علیہ الناس (رواہ مسلم۔مشکواۃ۔صفحہ 423) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا!گناہ وہ ہے جس کا تیرے سینے میں کھٹکا و شبہ گزرے۔اور لوگوں کا اس پر مطلع ہونا تجھ پر  ناگوار گزرے۔اور  اسلام کے مدعی کو اس کے عدم جواز کا شبہ ضرور ہوتا ہے۔خصوصاً تفتیش کرنے والوں سے تو ضرور ہی اس کو ناگوار ہوتا ہے۔اس لئے تو انکار ہو ہی نہیں سکتا۔لہذا یہ گناہ ناجائز و حرام ہے۔   دلیل دو از دہم یہ کہ شریعت اسلامیہ میں بیع وشرا میں کتاب و سنت کے عموم یا خصوص کا اعتبار ہے ۔یاعرف عام کا قال اللہ تعالی وَأْمُرْ بِٱلْمَعْرُوفِ (الایۃ (پ9ع14) اور صحیح بخاری میں ہے۔باب من اجری امرا لامصار علی ما یتعارفون بینہم فی البیوع والاجا رة والکیل والوزن وسنتہم علی نیاتہم ومزاہبہم المشہورة وقال النبی صلی اللہ علیہ وسلم لہند خذی مایکفیک و ولدک با لمعروف وقال اللہ تعالی من کان فقیراّ فلیا کل بالمعروف انتہی ملخص)ج1صفحہ نمبر 294( خلاصہ یہ ہے کہ بیع و شرا وغیرہ معاملات کا مدار و اعتبار کتاب و سنت یا عرف عام پر ہے۔اور یہ جو بہ سبب ادا مذکورہ بالا بلیک نہ کتاب و سنت کے مطابق ہے۔نہ عرف عام کے بلکہ ان کے مخالف میں ہے۔اس لئے کہ عرف عام قدیم ارزانی کا تو قطعاً نہیں۔اور نہ ہی عرف عام حال کا ہے۔جو بہ سبب کنٹرول حکومت کے مجبوراً عرف عام ہوگیا ہے۔اس لئے صرف عام اعلانیہ و ظاہر ہوتا ہے۔اور بلیک چھپ کر اور چوری سے ہوتی ہے۔لہذا یہ عرف عام نہیں ہو سکتی ہے۔پس حکومت کا نرخ مجبوراً عرف عام ہوگا۔اس لئے اگر یہ بھی نہ ہوگا تو پھراور کیا یہ عرف عام ہوگا۔اور پھر بلیک حرام ہوگی۔ دلیل سیز دہم یَـٰٓأَیُّہَا ٱلَّذِینَ ءَامَنُوا۟ لَا تَأْکُلُوٓا۟ أَمْوَ‌ٰلَکُم بَیْنَکُم بِٱلْبَـٰطِلِ لوگو! ایک دوسرے کے مال کو آپس میں باطل طریقے سے نہ کھاؤ۔باطل کا طریقہ بڑا وسیع ہے۔اور اوپر ثابت ہوچکا ہے۔کہ بلیک امر باطل ہے۔لہذا ناجائز و حرام ہے۔ دلیل چہار دہم اولہ مذکورہ و بالا یعنی براہین شرعیہ سے ثابت ہو چکا ہے۔کہ بلیک ناجائز و حرام ہے۔تو بحکم حدیث نبوی دع ما یریبک الی ما لا یریبک  (اخرجہ الترمزی ج2 ص84 وصححہ النسائی ج2ص291 وغیرہ) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا! کہ جس امر میں تم کو شک ہو اور قلق ہو اس امر کو چھوڑ کر یقینی امر پر عمل کرو۔اب بالکل کوئی سیاہ قلب ہوگا کہ جس کا دل مسخ ہوگیا ہوگا۔وہی بلیک میں شبہ نہ کرے گا۔کہ شیطان کا اس پر پورا قبضہ ہے۔ ورنہ مسلم کو ضرور کم از کم دل میں کھٹکتی ہے۔لہذا حرام ہے۔اور اس کا چھوڑنا فرض وواجب ہے۔واللہ اعلم (25جولائی 1947ء) فتاویٰ علمائے حدیث جلد 14 ص 67-74 محدث فتویٰ
Flag Counter