Maktaba Wahhabi

541 - 2029
فارمی مرغی جلالہ بن جائے تو حرام ہے? السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ آپ نے فرمایا: فارمی مرغی جلالہ بن جائے تو حرام ہے ۔ ہمارا ایک سیل مرغ چوہے بہت شوق سے کھاتا تھا زیادہ سے زیادہ انہی کی تلاش میں پلا۔ دانہ بھی کھاتا تھا ہم نے اس کو بیچ دیا تھا کیا یہ جلالہ کی صورت ہے؟                                                                                                 (عبدالرؤف)  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! اگر وہ دانہ برائے نام کھاتا تھا زیادہ تر جلہ اور چوہے کھاتا تھا تو بلاشبہ وہ جلالہ تھا۔ [’’رسول اللہ  صلی اللہ علیہ وسلم نے جلالہ کے گوشت اور دودھ سے منع فرمایا ( جلالہ اس جانور کو کہتے ہیں جس کی خوراک میں گندگی اور نجاست کثرت سے ہو)‘‘]1 1 ابو داؤد،کتاب الاطمعۃ،باب النھی عن أکل الجلالۃ۔ ابن ماجہ’کتاب الذبائح،باب النھی عن لحوم الجلالۃ۔ ترمذی،کتاب الاطعمۃ،باب ما جاء فی أکل لحوم الجلالۃ والبانھا۔   قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل جلد 02 ص 667
Flag Counter