Maktaba Wahhabi

1714 - 2029
زید نے اپنا مکان اپنے چچا کو ہبہ کر دیا...الخ السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ زید نے اپنا مکان اپنے چچا کو ہبہ کر دیا۔اور قبضہ مالکانہ بھی دے یا عرصہ آٹھ سال کے بعد عمر موہوب نے مکان بحق خالد بیع رجسٹر کر دیا۔اس کے بعد زید نےبھی مکان موہوبہ کسی اور کے حق میں بیع کر دیا۔شریعت کے لحاظ سے مکان ہوبہ کا مالک زید ہے۔یا عمر کسی کی بیع صحیح ہے۔؟ الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! مکان کا مالک موہوبہ ہے۔جب کہ و ہ باقبضہ مالک بھی ہوچکا ہے۔اب واہب کو کوئی اختیار نہیں کہ اس مکان کی بیع وغیرہ کرے۔اورنہ ہی واپس لے سکتا ہےحدیث میں آیا ہے کہ ہبہ کو واپس لینے ولاکتے کی طرح ہے۔جو قے کر کے کھا لیتا ہے۔واللہ اعلم(اہل حدیث امرتسر 15 نومبر 1935ء)  (فتاوی ثنائیہ۔جلد2  صفحہ393) فتاویٰ علمائے حدیث جلد 14 ص 111 محدث فتویٰ
Flag Counter