دوسرے شخص کے پاس سو روپے کے عوض زمین گروی رکھی.. الخ السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ ایک شخص نے دوسرے شخص کے پاس سو روپے کے عوض زمین گروی رکھی۔اس شرط پر کے ہم تین سال بعد روپے دے کر زمین واپس کروالیں گے۔اور اس مدت میں جو کچھ پیداواری کا منافع ہو وہ اپنے مصرف میں لاوے۔اور مالگزاری ادا کرتا رہے۔؟ الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! بعض علماء کا اس صورت کا گائے والی صورت پر قیاس کرتے ہیں۔کہتے ہیں کہ زمین کا لگان مرتہن کے زمے مثل گائےکی خوراک کے برابر ہے۔بعض اس کے منکر ہیں اختلاف سے نکلنے کیلئے مالک کو بھی کرایہ زمین کے طور پر کچھ دے دیا کرے۔خواہ تھوڑ ا ہی ہو جائز ہے۔ (فتاوی ثائیہ۔جلد 2 صفحۃ 249) فتاویٰ علمائے حدیث جلد 14 ص 83 محدث فتویٰ |
Book Name | اجتماعی نظام |
Writer | متفرق |
Publisher | متفرق |
Publish Year | متفرق |
Translator | متفرق |
Volume | متفرق |
Introduction | فتاوے متففرق جگہوں سے ، مختلف علما کے، مختلف کتابوں سے نقل کئے گئیے ہیں۔ البتہ جمع و ترتیب محدث ٹیم نے ، تصحیح و تنقیح المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر نے کی ہے |