(422) یہ کام جائز نہیں ہے السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ میرا ایک قریبی عزیز ہے جو مرکزی ٹیلی فون ایکسچینج کے ایک ادارے میں کام کرتا ہے اور مجھے بعض حکومتی عہدے داروں کی گفتگو سنوادیتا ہے تو کیا اس کی وجہ سے مجھے کوئی گناہ نہیں ہوگا؟ الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! متعلقہ حکومتی اداروں کی اجازت کے بغیر ان کی گفتگو سننا جائز نہیں ہے۔آپ کے اس قریبی عزیز کا یہ عمل خیانت پر مبنی ہے۔ ہم دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں 'تمہیں اور تمہارے اس عزیز کو ہدایت عطا فرمائے۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتاویٰ اسلامیہ ج4ص328 |
Book Name | اجتماعی نظام |
Writer | متفرق |
Publisher | متفرق |
Publish Year | متفرق |
Translator | متفرق |
Volume | متفرق |
Introduction | فتاوے متففرق جگہوں سے ، مختلف علما کے، مختلف کتابوں سے نقل کئے گئیے ہیں۔ البتہ جمع و ترتیب محدث ٹیم نے ، تصحیح و تنقیح المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر نے کی ہے |