Maktaba Wahhabi

1413 - 2029
(527) کسب حرام سے کھانا السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ میں ایک بے روزگار مسلمان ہوں۔ میرا خاندان مجھ پر کھانے پینے میں جو خرچ کرتا ہے وہ حرام کمائی ہوتی ہے تو کیا میری نماز ہو جاتی ہے؟  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! آپ کیلئے یہ جائز نہیں کہ حرام کمائی سے کھائیں یا پئیں یا خرچ کریں اور جو شخص اللہ تعالیٰ سے ڈر جائے‘ اللہ تعالیٰ اس کیلئے رنج و محن سے نجات کی صورت پیدا کر دے گا اور اسے وہاں سے رزق دے گا جہاں سے وہم و گمان بھی نہ ہو لیکن اس کا آپ کی نماز پر کوئی اثر نہیں‘ آپ کی نماز صحیح ہوگی۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتاویٰ اسلامیہ ج3ص498
Flag Counter