شادی کے موقع پر کھڑےہو کر کھانا السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علماء دین کہ شادی کے موقع پر ہار مالا اور کھڑے ہو کر کھانا جائز ہے یا نہیں اگر جگہ یا کوئی اور مجبوری پر کوئی کھڑے ہو کر اہتمام کرے تو کیا فتویٰ ہے اور اس میں شمولیت کرنا جائز ہے یا نہیں؟ الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! شادی کے موقع پر یا کسی اور موقع پر کھڑے ہو کر کھانا پینا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کے خلاف ہے کھڑے ہو کر کھانے پینے والا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کا تارک ہے جگہ وغیرہ والی مجبوری والی بات فضول ہے کھڑے ہو کر کھلانے پلانے والوں کے پروگرام میں شمولیت تارک سنت کی حوصلہ افزائی کے مترادف ہے۔ شادی وغیرہ مواقع پر گلے میں مالا یا روپوں والا یا کوئی ہار پہننا گانا یا سہرا باندھنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت نہیں غیر مسلموں کی رسم ہے اللہ تعالیٰ کتاب وسنت پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے آمین یا رب العالمین۔ وباللہ التوفیق احکام و مسائل کھانے پینے کے احکام ج1ص 444 |
Book Name | اجتماعی نظام |
Writer | متفرق |
Publisher | متفرق |
Publish Year | متفرق |
Translator | متفرق |
Volume | متفرق |
Introduction | فتاوے متففرق جگہوں سے ، مختلف علما کے، مختلف کتابوں سے نقل کئے گئیے ہیں۔ البتہ جمع و ترتیب محدث ٹیم نے ، تصحیح و تنقیح المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر نے کی ہے |