سالانہ رقم پر قرض دینا السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ زید نے اپنا کھیت بکر اس شرط پردیا کہ اس کی پیداوار یا سودو زیاں سے کچھ سروکار نہیں مگر ہمکوسالانہ اتنا پیسہ دے دے ۔آیاایسا کرنا جائز ہے یانہیں؟ الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! یہ کرایہ اراضی کی صورت ہے جو جائز ہے حدیثوں میں اس کا جواز آیا ہے۔ تشریح۔ اراضی کوروپے پیسے کے دعوض کرایہ پر اٹھانے کی حدیث سوار بن ابی وقاص کی روایت سے برواہ ہے ،مسند احمد وغیرہ نیل الاوطار جلد نمبر 5 صفحہ 236 پر موجود ہےمولف (فتاوی ثنایئہ جدل 2 ص 141) فتاویٰ علمائے حدیث جلد 14 ص 204 محدث فتویٰ |
Book Name | اجتماعی نظام |
Writer | متفرق |
Publisher | متفرق |
Publish Year | متفرق |
Translator | متفرق |
Volume | متفرق |
Introduction | فتاوے متففرق جگہوں سے ، مختلف علما کے، مختلف کتابوں سے نقل کئے گئیے ہیں۔ البتہ جمع و ترتیب محدث ٹیم نے ، تصحیح و تنقیح المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر نے کی ہے |