Maktaba Wahhabi

علم الرسم

مؤلف: علامہ الشیخ علی محمد الضباع رحمہ اللہ

ناشر: ادارہ الاصلاح ٹرسٹ پاکستان

سال شائع: 2012

مترجم: حافظ محمد مصطفی راسخ

(2) ایک روایت یہ بھی ہے کہ عربی کتابت کے موجد اول سیدنا ھود علیہ السلام کے کاتب وحی ہیں۔ جن سے مرامر بن مرۃ، أسلم بن سدرۃ اور عامر بن جدرۃ نے سیکھی (یہ تینوں عرب کے قبیلے ’طے‘ سے تعلق رکھتے تھے) ان تینوں سے أھل أنبار نے سیکھی اور اھل أنبار سے عراق وغیرہ میں پھیل گئی۔ دومۃ الجندل کے سردار أکیدر بن عبدالملک کا بھائی بشر بن عبدالملک کتابت جانتا تھا۔ جس کے مکہ میں حرب بن اُمیہ کے ساتھ بڑے اچھے تعلقات تھے، کیونکہ حرب بن أمیہ تجارت کی غرض سے ان کے ہاں عراق آتا جاتا رہتا تھا۔ بشر بن عبدالملک نے حرب بن امیہ کے ساتھ مکہ کا سفر کیا اور حرب بن أمیہ کی بہن صھباء بن امیہ کے ساتھ شادی کرلی۔ بشر کے قیام مکہ کے دوران حرب بن أمیہ اور اہل مکہ کی ایک بڑی جماعت نے ان سے کتابت سیکھ لی۔ اس طرح قریش میں کتابت عام ہوگئی اور کتاب جاننے والے بے شمار لوگ نمودار ہوگئے۔ (3) ایک روایت یہ بھی ہے کہ عربی کتابت کے سب سے پہلے موجد سیدنا اسماعیل بن ابراہیم علیہ السلام ہیں۔ وہ متصل حروف کے ساتھ کتابت کیا کرتے تھے۔ حتیٰ کہ الف اور راء کو بھی (بعد والے حروف کے ساتھ) ملا کر لکھتے تھے۔ یہاں تک کہ ان کی اولاد میں سے تین بیٹوں یا نزار بن معد بن عدنان نے آکر ان حروف کو دیگر حروف سے جدا کرکے لکھنے کی طرح ڈالی۔ (4) یہ بھی کہا گیا ہے کہ عربی کتابت کے سب سے پہلے موجد عرب میں گزرے چھ ملوک مدین ہیں، جنہوں نے اپنے ناموں کے حروف کے اعتبار سے عربی کتابت کو وضع کیا ہے۔ ان کے نام ہیں: أبجد، ھوز، حطی، کلمن، سعفص، قرشت جو عربی حروف ان چھ ناموں میں آنے سے باقی رہ گئے تھے، ان کو انہوں نے دو لفظوں (ثخذ، ضظغ) میں جمع کرکے ان ناموں کے ساتھ ملحق کردیا تھا۔ جنہیں وہ روادف کا نام دیتے تھے۔
x
صفحہعنوان
5عرض مترجم
7عرضِ مؤلف
11مقدمہ
14ظہور اسلام کے وقت اور اس کے بعد کتابت کی حالت
16قرآن مجید
18کاتبین وحی
20صحف میں جمع قرآن اور اس کا سبب
22مصاحف میں جمع قرآن اور اس کا سبب
24مصاحف عثمانیہ کی کیفیت
25مصاحف عثمانیہ کی تعداد اور بھیجے جانے کی جگہیں
28مصاحف عثمانیہ اور مسلمانوں کی ذمہ داری
30آداب کاتب
41علم الرسم
43مبادیات علم الرسم
46باب الحذف
49فصل حذف الا ٔلف
50(1) جمع مذکر سالم کے الف کا حذف
55(3) ضمیر مرفوع متصل کے الف کا حذف
56(4)تثنیہ کے الف کا حذف
57(5)عجمی اسماء کے الف کا حذف
59جزئیات کے الفات کا حذف
84فصل حذف یاء کا بیان
88فصل حذف واؤ کا بیان
89فصل حذف لام کا بیان
90فصل حذف نون کا بیان
92باب الزیادۃ
92زیادتِ الف کا بیان
95زیادت یاء کا بیان
96زیادت واؤ کا بیان
97باب الھمزۃ
109باب البدل
110الف کے عوض یاء کی کتابت کا بیان
113الف کے عوض واؤ کی کتابت کا بیان
116سین کے عوض صاد کی کتابت کا بیان
116نون کے عوض الف کی کتابت کا بیان
118باب القطع والوصل
Flag Counter