Maktaba Wahhabi

علم الرسم

مؤلف: علامہ الشیخ علی محمد الضباع رحمہ اللہ

ناشر: ادارہ الاصلاح ٹرسٹ پاکستان

سال شائع: 2012

مترجم: حافظ محمد مصطفی راسخ

کاتبین وحی کتب سیرت کی روشنی میں معلوم ہوتا ہے کہ آنحضرت کے کاتبین کی تعداد تینتالیس (43)یا چوالیس (44)تھی جن میں سے چودہ آدمی کاتبین وحی تھے۔ جن کے اسما گرامی یہ ہیں: ابوبکر صدیق، عمر فاروق، عثمان بن عفان، علی بن ابی طالب، ابان بن سعید، ابی بن کعب، ارقم بن أبی الارقم، ثابت بن قیس، حنظلہ بن بیع، أبورافع القبطی، خالد بن سعید، خالد بن ولید، العلاء بن الحضرمی، زید بن ثابت رضی اللہ عنہا ، اور فتح مکہ کے بعد معاویہ بن ابوسفیان بھی شریک ہوگئے۔ مکہ میں سب سے پہلے کاتب وحی عبداللہ بن أبوالسرح رضی اللہ عنہ تھے۔ وہ ہجرت کے بعد مرتد ہوکر مدینہ سے مکہ بھاگ گئے، لیکن فتح مکہ کے موقع پر پھر مسلمان ہوگئے۔ مدینہ میں سب سے پہلے کاتب وحی سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ تھے، ہجرت کے بعد سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ پابندی کے ساتھ وحی کی کتابت کیا کرتے تھے، فتح مکہ کے بعد معاویہ بن ابوسفیان کتابت وحی میں پیش پیش رہے۔ یہ حضرات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی موجودگی میں آپ کے لیے اور خود اپنے لیے کتابت کیا کرتے تھے۔ اور اوراق کی نایابی کی بنا پر کھجور کے پتوں، جانوروں کی ہڈیوں، چمڑے اور چوڑے پتھروں پر لکھا کرتے تھے۔ عہد نبوی میں متفرق جگہوں پر سورتوں کی ترتیب کے بغیر مکمل قرآن مجید لکھا ہوا موجود تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے قرآن مجید کو ایک جگہ اس لیے جمع نہیں فرمایا۔ کیونکہ یہ کام
x
صفحہعنوان
5عرض مترجم
7عرضِ مؤلف
11مقدمہ
14ظہور اسلام کے وقت اور اس کے بعد کتابت کی حالت
16قرآن مجید
18کاتبین وحی
20صحف میں جمع قرآن اور اس کا سبب
22مصاحف میں جمع قرآن اور اس کا سبب
24مصاحف عثمانیہ کی کیفیت
25مصاحف عثمانیہ کی تعداد اور بھیجے جانے کی جگہیں
28مصاحف عثمانیہ اور مسلمانوں کی ذمہ داری
30آداب کاتب
41علم الرسم
43مبادیات علم الرسم
46باب الحذف
49فصل حذف الا ٔلف
50(1) جمع مذکر سالم کے الف کا حذف
55(3) ضمیر مرفوع متصل کے الف کا حذف
56(4)تثنیہ کے الف کا حذف
57(5)عجمی اسماء کے الف کا حذف
59جزئیات کے الفات کا حذف
84فصل حذف یاء کا بیان
88فصل حذف واؤ کا بیان
89فصل حذف لام کا بیان
90فصل حذف نون کا بیان
92باب الزیادۃ
92زیادتِ الف کا بیان
95زیادت یاء کا بیان
96زیادت واؤ کا بیان
97باب الھمزۃ
109باب البدل
110الف کے عوض یاء کی کتابت کا بیان
113الف کے عوض واؤ کی کتابت کا بیان
116سین کے عوض صاد کی کتابت کا بیان
116نون کے عوض الف کی کتابت کا بیان
118باب القطع والوصل
Flag Counter