Maktaba Wahhabi

علم الرسم

مؤلف: علامہ الشیخ علی محمد الضباع رحمہ اللہ

ناشر: ادارہ الاصلاح ٹرسٹ پاکستان

سال شائع: 2012

مترجم: حافظ محمد مصطفی راسخ

صحف میں جمع قرآن اور اس کا سبب سیدنا ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ کے عہد خلافت میں غزوہ یمامہ کا خونریز معرکہ پیش آیا، جس میں لگ بھگ سات سو قراء کرام نے جام شہادت نوش کیا، سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے اتنی کثیر تعداد میں قراء کرام کی شہادت کی اس نازک صورتحال کے پیش نظر سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کو مکمل قرآن مجید ایک جگہ جمع کرنے کا مشورہ دیا کہ اس کثیر تعداد میں قراء کرام کی شہادت سے کہیں قرآن مجید ضائع ہی نہ ہو جائے۔ پہلے تو انہوں نے یہ عذر پیش کیا کہ جو کام نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نہیں کیا، ہم وہ کیسے کرسکتے ہیں۔ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ مسلسل اصرار کرتے رہے کہ اللہ کی قسم! اس کام میں خیر ہی خیر ہے۔ یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کو بھی انشراح صدر فرما دیا۔ اور وہ اس عظیم کام کی انجام دہی کے لیے تیار ہوگئے۔ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے اس عظیم منصوبے کی ذمہ داری سیدنازید بن ثابت رضی اللہ عنہ کو تفویض کرتے ہوئے انہیں جمع قرآن کا حکم دیا، کیونکہ وہ اس خدمت کے سب سے زیادہ اہل تھے۔ سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ نے انتہائی محنت کے ساتھ جمع قرآن کا کام تکمیل تک پہنچایا اور اسے لوگوں کے قلوب، تختیوں،چمڑے کے ٹکڑوں، کھجور کی شاخوں، اور پتھروں سے تلاش کرکر کے صحف میں جمع کردیا۔ جب مکمل قرآن مجید صحف میں جمع ہوگیا تو سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے ان صحف کو اپنی سرکاری تحویل میں لے لیا اور ان کی
x
صفحہعنوان
5عرض مترجم
7عرضِ مؤلف
11مقدمہ
14ظہور اسلام کے وقت اور اس کے بعد کتابت کی حالت
16قرآن مجید
18کاتبین وحی
20صحف میں جمع قرآن اور اس کا سبب
22مصاحف میں جمع قرآن اور اس کا سبب
24مصاحف عثمانیہ کی کیفیت
25مصاحف عثمانیہ کی تعداد اور بھیجے جانے کی جگہیں
28مصاحف عثمانیہ اور مسلمانوں کی ذمہ داری
30آداب کاتب
41علم الرسم
43مبادیات علم الرسم
46باب الحذف
49فصل حذف الا ٔلف
50(1) جمع مذکر سالم کے الف کا حذف
55(3) ضمیر مرفوع متصل کے الف کا حذف
56(4)تثنیہ کے الف کا حذف
57(5)عجمی اسماء کے الف کا حذف
59جزئیات کے الفات کا حذف
84فصل حذف یاء کا بیان
88فصل حذف واؤ کا بیان
89فصل حذف لام کا بیان
90فصل حذف نون کا بیان
92باب الزیادۃ
92زیادتِ الف کا بیان
95زیادت یاء کا بیان
96زیادت واؤ کا بیان
97باب الھمزۃ
109باب البدل
110الف کے عوض یاء کی کتابت کا بیان
113الف کے عوض واؤ کی کتابت کا بیان
116سین کے عوض صاد کی کتابت کا بیان
116نون کے عوض الف کی کتابت کا بیان
118باب القطع والوصل
Flag Counter