Maktaba Wahhabi

علم الرسم

مؤلف: علامہ الشیخ علی محمد الضباع رحمہ اللہ

ناشر: ادارہ الاصلاح ٹرسٹ پاکستان

سال شائع: 2012

مترجم: حافظ محمد مصطفی راسخ

عرض مترجم الحمد للّٰہ رب العالمین، والعاقبۃ للمتقین، والصلاۃ والسلام علی أشرف الأنبیاء والمرسلین وعلی آلہ و أصحابہ أجمعین، أما بعد: زیر نظر کتاب ’علم الرسم‘ کلیۃ القرآن الکریم کے سلسلۃ مناہج الدراسیۃ کی تیسری کڑی ہے۔ اس سے قبل دو کتابیں علم الضبط اور علم الفواصل زیور طباعت سے آراستہ ہوکر منظر عام پر آچکی ہیں۔ کلیۃ القرآن الکریم کے طلبا کے لیے تعلیمی نصاب میں علم الرسم کا مضمون شامل کیے جانے کے بعد اس امر کی أشد ضرورت محسوس ہوئی کہ ایک ایسی کتاب دستیاب ہوجائے جو نصابی ضروریات کو پوراکرنے کے ساتھ ساتھ مبتدی طلبا کی ذہنی سطح پر بھی پورا اترتی ہو۔ جب علم کے بحر بے أکنار میں نظر دوڑائی تو اس موضوع پر اردو زبان میں کوئی مناسب کتاب سامنے نہ آسکی۔ جومواد دستیاب ہوا وہ سب عربی زبان میں تھا۔ جس سے ابتدائی طلبا کے لیے استفادہ کرنا ایک مشکل أمر تھا۔ انتہائی غوروفکر کے بعد استادِ محترم جناب قاری محمد ابراہیم میرمحمدی رحمہ اللہ نے یہ فیصلہ کیا کہ مصر کے معروف عالم اور قاری شیخ محمد بن علی الضباع رحمۃ اللہ علیہ کی کتاب ’سمیر الطالبین فی ضبط و رسم الکتاب المبین‘ سے علم الرسم کے باب کا اردو ترجمہ کردیا جائے اور طلبہ کی سہولت کے لیے ہر باب کے آخر میں تمارین لگا دی جائیں۔ راقم نے اس کو اپنے لیے ایک سعادت سمجھا اور اللہ کا بابرکت نام لے کر کام کا آغاز کردیا۔ اللہ کی توفیق اور مدد سے یہ کتاب پایۂ تکمیل کو پہنچی اور مختلف طباعتی مراحل
x
صفحہعنوان
5عرض مترجم
7عرضِ مؤلف
11مقدمہ
14ظہور اسلام کے وقت اور اس کے بعد کتابت کی حالت
16قرآن مجید
18کاتبین وحی
20صحف میں جمع قرآن اور اس کا سبب
22مصاحف میں جمع قرآن اور اس کا سبب
24مصاحف عثمانیہ کی کیفیت
25مصاحف عثمانیہ کی تعداد اور بھیجے جانے کی جگہیں
28مصاحف عثمانیہ اور مسلمانوں کی ذمہ داری
30آداب کاتب
41علم الرسم
43مبادیات علم الرسم
46باب الحذف
49فصل حذف الا ٔلف
50(1) جمع مذکر سالم کے الف کا حذف
55(3) ضمیر مرفوع متصل کے الف کا حذف
56(4)تثنیہ کے الف کا حذف
57(5)عجمی اسماء کے الف کا حذف
59جزئیات کے الفات کا حذف
84فصل حذف یاء کا بیان
88فصل حذف واؤ کا بیان
89فصل حذف لام کا بیان
90فصل حذف نون کا بیان
92باب الزیادۃ
92زیادتِ الف کا بیان
95زیادت یاء کا بیان
96زیادت واؤ کا بیان
97باب الھمزۃ
109باب البدل
110الف کے عوض یاء کی کتابت کا بیان
113الف کے عوض واؤ کی کتابت کا بیان
116سین کے عوض صاد کی کتابت کا بیان
116نون کے عوض الف کی کتابت کا بیان
118باب القطع والوصل
Flag Counter