Maktaba Wahhabi

علم الرسم

مؤلف: علامہ الشیخ علی محمد الضباع رحمہ اللہ

ناشر: ادارہ الاصلاح ٹرسٹ پاکستان

سال شائع: 2012

مترجم: حافظ محمد مصطفی راسخ

مقدمہ چند ضروری اور اہم فواید کا بیان کتابت لفظ کتابت کتب یکتب کا مصدر ہے جو لغوی طور پر قلم کے ساتھ لکھنے، ملانے، جمع کرنے یا سینے کے معانی میں استعمال ہوتا ہے۔ عرف میں ہاتھ کے ساتھ قلم کے ذریعے حروف کی تصاویر و نقوش بنانے کے کام کو کتابت کہا جاتا ہے۔ کبھی کبھی ان لکھے ہوئے حروف پر بھی کتابت کا اطلاق ہوتا ہے۔ کتابت کی متعدد انواع و اقسام ہیں، یہاں ہمارا مقصود عربی کتابت کو بیان کرنا ہے۔ عربی کتابت کے موجد اول عربی کتابت کے موجد أول کے بارے میں متعدد روایات پائی جاتی ہیں، جن کی تفصیل درج ذیل ہے۔ (1) کہا جاتا ہے کہ دیگر کتابات کی مانند عربی کتابت بھی سب سے پہلے سیدنا آدم علیہ السلام نے ایجاد کی ہے۔ ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انہوں نے دنیا بھر کی تمام کتابتوں کو مٹی کی تختیوں پر لکھا اور اس مٹی کو آگ میں جلا کر پختہ کردیا۔ اور اپنی موت سے قبل ان کو دفن کردیا۔ طوفان کے بعد ہر قوم کے حصے میں ایک ایک کتابت آئی جسے انہوں نے الہام الٰہی سے سیکھ لیا اور اس کی صورت کو نقل کرلیا اور اسے اپنی کتابت کی اصل مصدر اور بنیاد قرار دیا۔
x
صفحہعنوان
5عرض مترجم
7عرضِ مؤلف
11مقدمہ
14ظہور اسلام کے وقت اور اس کے بعد کتابت کی حالت
16قرآن مجید
18کاتبین وحی
20صحف میں جمع قرآن اور اس کا سبب
22مصاحف میں جمع قرآن اور اس کا سبب
24مصاحف عثمانیہ کی کیفیت
25مصاحف عثمانیہ کی تعداد اور بھیجے جانے کی جگہیں
28مصاحف عثمانیہ اور مسلمانوں کی ذمہ داری
30آداب کاتب
41علم الرسم
43مبادیات علم الرسم
46باب الحذف
49فصل حذف الا ٔلف
50(1) جمع مذکر سالم کے الف کا حذف
55(3) ضمیر مرفوع متصل کے الف کا حذف
56(4)تثنیہ کے الف کا حذف
57(5)عجمی اسماء کے الف کا حذف
59جزئیات کے الفات کا حذف
84فصل حذف یاء کا بیان
88فصل حذف واؤ کا بیان
89فصل حذف لام کا بیان
90فصل حذف نون کا بیان
92باب الزیادۃ
92زیادتِ الف کا بیان
95زیادت یاء کا بیان
96زیادت واؤ کا بیان
97باب الھمزۃ
109باب البدل
110الف کے عوض یاء کی کتابت کا بیان
113الف کے عوض واؤ کی کتابت کا بیان
116سین کے عوض صاد کی کتابت کا بیان
116نون کے عوض الف کی کتابت کا بیان
118باب القطع والوصل
Flag Counter