Maktaba Wahhabi

علم الرسم

مؤلف: علامہ الشیخ علی محمد الضباع رحمہ اللہ

ناشر: ادارہ الاصلاح ٹرسٹ پاکستان

سال شائع: 2012

مترجم: حافظ محمد مصطفی راسخ

تمام امراء اسلام نے عربی کتابت کے فروغ کے لیے کوئی کسر اُٹھا نہ رکھی اور اس کو بلند مقام پر پہنچا دیا۔ خصوصاً جب اہل علم نے خط کی خوبصورتی اور حسن ترکیب کی قواعد اور پیمانے مقرر کردیئے تو یہ پختہ بنادوں پر کھڑی ہوگئی۔ عربی کتابت کے فروغ کے لیے علما کوفہ کی خدمات قابل تحسین ہیں، جنہوں نے سب سے پہلے کتابت میں حسن و جمال پیداکیا، علما کوفہ کی ان گراں قدر خدمات کے نتیجہ میں کتابت عربی کو ’کتابت کوفی‘ کہا جانے لگا۔ اس سے قبل اس کا نام ’الجزم‘ تھا جو ’مسند الحمیری‘ سے ماخوذ تھا۔ کوفیوں کے بعد بصری اس میدان کے شاہسوار بنے۔ جو مختلف أقلام کے ساتھ متنوع شکلوں میں کتابت کیا کرتے تھے۔ لیکن ان کی یہ کتابت اتنی عمدہ اور معیاری نہ تھی، جس پر اعتماد کیا جاتا۔ یہاں تک کہ خلیفہ مقتدر باللہ کے وزیر ابن مقلہ نے بڑی مہارت کے ساتھ اسے کوفی صورت سے موجودہ صورت میں منتقل کیا۔ اور اس خدمت کی انجام دہی میں ابوالحسن علی بن ہلال البغدادی المعروف بابن البواب نے ابن مقلہ کا بھرپور ساتھ دیا۔ اہل علم نے ابن مقلہ اور ابن البواب کی کتابت عربی کی تحسین و تجمیل کے اس کام کو پسند کیا اور اسی کے مطابق کتابت کرنے لگے،یہاں تک کہ عربی کتابت اپنی اس شان و شوکت کو پہنچ گئی، جو آج اسے حاصل ہے۔
x
صفحہعنوان
5عرض مترجم
7عرضِ مؤلف
11مقدمہ
14ظہور اسلام کے وقت اور اس کے بعد کتابت کی حالت
16قرآن مجید
18کاتبین وحی
20صحف میں جمع قرآن اور اس کا سبب
22مصاحف میں جمع قرآن اور اس کا سبب
24مصاحف عثمانیہ کی کیفیت
25مصاحف عثمانیہ کی تعداد اور بھیجے جانے کی جگہیں
28مصاحف عثمانیہ اور مسلمانوں کی ذمہ داری
30آداب کاتب
41علم الرسم
43مبادیات علم الرسم
46باب الحذف
49فصل حذف الا ٔلف
50(1) جمع مذکر سالم کے الف کا حذف
55(3) ضمیر مرفوع متصل کے الف کا حذف
56(4)تثنیہ کے الف کا حذف
57(5)عجمی اسماء کے الف کا حذف
59جزئیات کے الفات کا حذف
84فصل حذف یاء کا بیان
88فصل حذف واؤ کا بیان
89فصل حذف لام کا بیان
90فصل حذف نون کا بیان
92باب الزیادۃ
92زیادتِ الف کا بیان
95زیادت یاء کا بیان
96زیادت واؤ کا بیان
97باب الھمزۃ
109باب البدل
110الف کے عوض یاء کی کتابت کا بیان
113الف کے عوض واؤ کی کتابت کا بیان
116سین کے عوض صاد کی کتابت کا بیان
116نون کے عوض الف کی کتابت کا بیان
118باب القطع والوصل
Flag Counter