Maktaba Wahhabi

علم الرسم

مؤلف: علامہ الشیخ علی محمد الضباع رحمہ اللہ

ناشر: ادارہ الاصلاح ٹرسٹ پاکستان

سال شائع: 2012

مترجم: حافظ محمد مصطفی راسخ

قَـٰـسِیَۃً (المائدۃ) لِّلْقَـٰـسِیَۃِ (الزمر) اور شقٰوتنا دونوں سے بالحذف منقول ہیں۔ بِقَـٰدِرٍ (سورۃ یٰسین اور احقاف) میں دونوں سے اور سورۃ القیامۃ میں امام ابوداؤد رحمۃ اللہ علیہ سے بہ حذف الف منقول ہے۔ قَٰلَ رَبِّی یَعْلَمُ دونوں سے بحذف الف منقول ہے۔ لیکن کوفی مصاحف میں بالاثبات ہے۔ قَـٰـل رَبِّ احْکُم، قَٰلَ اَوَلَوْ دونوں سے تمام مصاحف کے حوالے سے بہ حذف الف منقول ہے۔ قَـٰـلَ کَمْ لِبِثْتُمْ، قَـٰــلَ اِن لَّبِثْتُمْ دونوں سے کوفی مصاحف کے حوالے سے بہ حذف الف منقول ہے۔ قٰلَ اِنَّمَا دونوں شیخین نے مصاحف کے حوالے سے اختلاف نقل کیا ہے اور عمل حذف پر ہے۔ کاف کے بعد حذف الف نَکَـٰـلاً (البقرۃ، المائدہ) وَالْإِبْکَـٰـرِ، أَنکََـٰـثًا امام ابوداؤد رحمۃ اللہ علیہ سے بہ حذف الف منقول ہے۔ کَٰذِبَۃٍ (العلق) امام ابوداؤ د رحمۃ اللہ علیہ سے بہ حذف الف منقول ہے۔ اور سورۃ الواقعۃ والے حرف کو امام ابوداؤد رحمۃ اللہ علیہ سے سوائے صاحب التبیان کے کسی نے روایت نہیں کیا۔ اسی لیے ہمارا عمل اثبات الف پر ہے۔ کَاتِبًا سورۃ بقرہ کے آخری میں دونوں سے خلف کے ساتھ منقول ہے۔ آخری سے پہلے جو تیسرا کلمہ ہے اس میں صرف امام دانی سے خلف منقول ہے۔ امام ابوداؤد پہلے
x
صفحہعنوان
5عرض مترجم
7عرضِ مؤلف
11مقدمہ
14ظہور اسلام کے وقت اور اس کے بعد کتابت کی حالت
16قرآن مجید
18کاتبین وحی
20صحف میں جمع قرآن اور اس کا سبب
22مصاحف میں جمع قرآن اور اس کا سبب
24مصاحف عثمانیہ کی کیفیت
25مصاحف عثمانیہ کی تعداد اور بھیجے جانے کی جگہیں
28مصاحف عثمانیہ اور مسلمانوں کی ذمہ داری
30آداب کاتب
41علم الرسم
43مبادیات علم الرسم
46باب الحذف
49فصل حذف الا ٔلف
50(1) جمع مذکر سالم کے الف کا حذف
55(3) ضمیر مرفوع متصل کے الف کا حذف
56(4)تثنیہ کے الف کا حذف
57(5)عجمی اسماء کے الف کا حذف
59جزئیات کے الفات کا حذف
84فصل حذف یاء کا بیان
88فصل حذف واؤ کا بیان
89فصل حذف لام کا بیان
90فصل حذف نون کا بیان
92باب الزیادۃ
92زیادتِ الف کا بیان
95زیادت یاء کا بیان
96زیادت واؤ کا بیان
97باب الھمزۃ
109باب البدل
110الف کے عوض یاء کی کتابت کا بیان
113الف کے عوض واؤ کی کتابت کا بیان
116سین کے عوض صاد کی کتابت کا بیان
116نون کے عوض الف کی کتابت کا بیان
118باب القطع والوصل
Flag Counter