|
متعلق بعض چیزیں کہی جاسکتی تھیں، لیکن میں نے اسےنظراندازکردیا، اس جماعت اسلامی کی تعریف میں مبالغہ آمیزی ہے جماعتی پراپیگنڈہ اور دعایت ہے، اس کا مولانا کو حق حاصل ہے۔ حضرت دعوت اور دعایت کایہی طریق ہے اور بعض حصص میں مولانا مُودودی صاحب سے عشق اور ان کےمحاسن کا تذکرہ، ان کے علم، طریق کار اور جرأت کا اشتہار ہے۔ گواس میں کتناہی مبالغہ اور تمادح ہومگر کسی نظم کے ساتھ وابستگی کا یہ لازمی نتیجہ ہے، اس کا مولانا کوپوراحق ہے۔ اصل موضوع پر بقدرِ ضرورت گزارش کرنے کے بعد یہ چیزیں میرے موضوع سے باہر ہیں۔ اللھم ارناالحق حقا وارزقنااتباعہ وارناالباطل باطلا وارزقنااجتنابہ
ان گزارشات کو یہاں ختم کرتے ہوئے طویل سمع خراشی کےلیے معذرت خواہ ہوں۔ انتہائی اختصار کےباوجود گزارشات خاصی طویل ہوگئی ہیں اور مکررگزارش کرنا اپنا فرض سمجھتا ہوں کہ میرے دل میں دونوں بزرگوں کے لیے پورا احترام ہے۔ لیکن میں نےاپنے مسلک کوواضح کرنے کی کوشش کی ہے اگر کوئی لفظ آپ حضرات کی شان کےخلاف ہوتوبصمیم ِ قلب اس کے لیے معافی چاہتا ہوں۔ لیکن اپنے مسلک کو کسی مصلحت پر قربان کرنامیرے لیے مشکل ہے۔ و اما حب ليلي فلا اتوب-
|