Maktaba Wahhabi

27 - 417
مسلک کے ثبوت میں تین حدیثیں پیش کرتے ہیں۔ پہلی حدیث عن ابی سلمة بن عبدالرحمٰن انہ سل عائشة کیف کانت رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وسلم فی رمضان فقالت ما کان رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وسلم زید فی رمضان ولا فی غیرہ علی احدی عشرة رکعة یصلی اربعًا فلا تسل عن حسنہن وطولہن ثم یصلی اربعًا فلا سل عن حسنہن وطولہن ثم یصلی ثلاثا۔الحدیث(بخاری شریف جلد اوّل ص 154،269 و مسلم شریف جلد اوّل ص 254) ابو سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حضرت عائشہ سے پوچھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رمضان میں رات کی نماز یعنی(تراویح)کیسے پڑھتے تھے؟حضرت عائشہ نے فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم چاہے رمضان کا مہینہ ہو یا غیر رمضان کا گیارہ رکعتوں سے زیادہ نہیں پڑھتے تھے۔چار رکعت پڑھتے ان کی خوبی اور لمبائی نہ پوچھو اس کے بعد پھر چار رکعت پڑھتے ان کی خوبی اور لمبائی کا حال نہ پوچھو پھر تین رکعت وتر پڑھتے(کل گیارہ رکعتیں ہوئیں)۔ دوسری حدیث عن جابر بن عبداللّٰه قال صلی بنا رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وسلم فی شہر رمضان ثمان رکعات ثم اوتر فلما کانت القابلة اجتمعنا فی المسجد جابر رضی اللہ تعالیٰ نے بیان کیاکہ رسول اللہ نے ہم لوگوں کو رمضان کے مہینے میں(تراویح کی نماز)آٹھ رکعات پڑھائیں۔اس کے بعد وتر
Flag Counter