Maktaba Wahhabi

148 - 417
اپنے علمائے احناف کے فیصلے کے خلاف بھی ایک مقبول حدیث کو رد کرنے کی کوشش کی ہے۔ حنفی علما اور غیر حنفی علماء کی شہادتیں (1) امام ابن حبان اور ان کے استاذ امام ابن خزیمہ ان دونوں حضرات نے حضرت جابر کی اس حدیث کوا پنی اپنی ''صحیح'' میں روایت کیا ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ان دونوں کے نزدیک بلا شبہ یہ حدیث صحیح ہے۔ حافظ ابن الصلاح اپنے مقدمہ میں لکھتے ہیں: ویکفی مجرد کونہ موجود انی فی کتاب من اشترط منہم الصحیح فیما جمعہ ککتا ب ابن خزیمة الخ(ص9 طبع مصر) یعنی کسی حدیث کے صحیح ہونے کے لئے اتنا کافی ہے کہ وہ ان کتابوں میں موجود ہے جن کے مؤلفین نے اپنی کتابوں میں صحیح احادیث لانے کا التزام کیا ہے۔جیسے ابن خزیمہ کی کتاب '' الصحیح لابن خزیمہ ''۔ '' علامہ'' مئوی نے ایک دو جگہ نہیں بلکہ اپنی کتاب کے متعدد مقامات میں ابن الصلاح کے اقوال کو استنادًا و احتجاجًا بڑے شدو مد سے پیش کیا ہے۔دیکھیں اب وہ اس حوالہ کی بابت کیا فرماتے ہیں؟اسی سے اندازہ ہوگا کہ ابن الصلاح کا نام بار بار صرف ہم پر رعب جمانے کے لئے لیا گیا ہے یا اپنے عمل کرنے کے لئے بھی ہے؟ (2) حافظ ابن حجر نے فتح الباری میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے فعل سے تراویح کا عدد ثابت کرنے کے لئے اسی روایت کو پیش کیا ہے۔چنانچہ لکھتے ہیں:
Flag Counter