Maktaba Wahhabi

40 - 99
فِی الْجَنَّۃِ)) رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ[1] حضرت براء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں جب ابراہیم رضی اللہ عنہ (فرزند رسول صلی اللہ علیہ وسلم ) فوت ہوئے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’ابراہیم کو جنت میں دودھ پلانے والی انا موجود ہے۔‘‘ اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 78 مشرکین کے فوت ہونے والے نابالغ بچوں کا معاملہ اللہ کے پاس ہے۔ عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ رضي اللّٰه عنه قَالَ : سُئِلَ النَّبِیُّ صلي اللّٰه عليه وسلم عَنْ ذَرَارِیِّ الْمُشْرِکِیْنَ فَقَالَ ((اَللّٰہُ اَعْلَمُ بِمَا کَانُوْا عَامِلِیْنَ )) رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ[2] حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مشرکین کے نابالغ بچوں کے بارے میں دریافت کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’اللہ ان کے اعمال سے بہتر واقف ہے۔‘‘ اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 79 موت کے بعد مومن میاں بیوی کا باہمی تعلق قائم رہتا ہے۔ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا أَنَّ جِبْرَئِیْلُ جَائَ بِصُوْرَتِہَا فِیْ خِرْقَۃِ حَرِیْرٍ خَضْرَآئَ اِلٰی رَسُوْلِ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم فَقَالَ : اِنَّ ہٰذِہِ زَوْجَتُکَ فِی الدُّنْیَا وَالْآخِرَۃِ۔ رَوَاہُ التِّرْمِذِیُّ[3] (صحیح) حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ حضرت جبرائیل علیہ السلام ، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی تصویر سبز ریشمی کپڑے میں (لپیٹ کر) لائے او رکہا ’’یہ دنیا اور آخرت میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیوی ہیں۔‘‘ اسے ترمذی نے روایت کیا ہے۔ میت کے متعلق وہ امور جو سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت نہیں 1 مرنے والے کے سر کے قریب قرآن مجید رکھنا۔ 2 مرنے والے کے پاس سورہ یاسین پڑھنا۔ 3 مرنے والے کا منہ قبلہ کی طرف کرنا۔ 4 مرنے والے کے ناخن یا زیر ناف بال صاف کرنا۔ 5 یہ عقیدہ رکھنا کہ جمعہ کے روز مرنے والے کو ایک یا دو گھڑی کے بعد کبھی عذاب نہیں ہوگا۔ 6 مرنے والے کی چار پائی کے گرد بیٹھ کر ذکر کر نا۔ 7 مرنے والے پر صرف فاتحہ پڑھنا۔ 8 مرنے والے پر نعت خوانی کرنااور اس کی اجرت وصول کرنا۔ 9 راہداری (میت اٹھانے سے قبل غلّہ ساتھ رکھنا اور تدفین کے بعد غرباء میں تقسیم کرنے) کی رسم ادا کرنا۔10مرنے والے کے پاس سورہ بقرہ تلاوت کرنا۔ 11 حیلہ (میت اٹھاتے وقت میت پر قرآن مجید رکھنااور رکھنے سے قبل اس کے برابر غلّہ یا پیسے مولوی صاحب کو دینے) کی رسم ادا کرنا۔ 12 بیوی کے فوت ہونے پر خاوند کے لئے بیوی کوغیر محرم قرار دینا۔
Flag Counter