Maktaba Wahhabi

62 - 99
مسئلہ 140 جس موحد اور متقی شخص کی نماز جنازہ میں چالیس موحد اور نیک آدمی شرکت کریں اللہ تعالیٰ اس کی مغفرت فرمادیتے ہیں۔ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا قَالَ : اِنِّیْ سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم یَقُوْلُ ((مَا مِنْ رَجُلٍ مُسْلِمٍ یَمُوْتُ فَیَقُوْمُ عَلٰی جَنَازَتِہٖ اَرْبَعُوْنَ رَجُلاً لاَ یُشْرِکُوْنَ بِاللّٰہِ شَیْئًا اِلاَّ شَفَّعَہُمُ اللّٰہُ فِیْہِ)) رَوَاہُ مُسْلِمٌ[1] حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جب کوئی مسلمان مرد فوت ہوتا ہے اور اس کی نماز جنازہ میں ایسے چالیس آدمی شریک ہوتے ہیں جنہوں نے اللہ کے ساتھ شرک نہیں کیا تو اللہ اس میت کے حق میں ان چالیس آدمیوں کی سفارش (یعنی دعا مغفرت) قبول فرماتا ہے۔ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 141 مسجد میں نماز جنازہ پڑھنا جائز ہے۔ مسئلہ 142 عورت مسجد میں نماز جنازہ ادا کر سکتی ہے۔ عَنْ اَبِیْ سَلَمَۃَ بْنِ عَبْدِالرَّحْمٰنِ رضی اللّٰه عنہ اَنَّ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا لَمَّا تُوُفِّیَ سَعْدُ بْنُ اَبِیْ وَقَّاصٍ رضی اللّٰه عنہ قَالَتْ : ادْخُلُوْا بِہِ الْمَسْجِدَ حَتّٰی اُصَلِّیَ عَلَیْہِ فَأَنْکِرَ ذٰلِکَ عَلَیْہَا فَقَالَتْ : وَ اللّٰہِ لَقَدْ صَلّٰی رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم عَلَی ابْنَیْ بَیْضَائَ فِی الْمَسْجِدِ سُہَیْلٍ وَ اَخِیْہِ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ[2] حضرت ابو سلمہ بن عبدالرحمن رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ جب سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کا انتقال ہوا تو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا کہ حضرت سعد رضی اللہ عنہ کا جنازہ مسجد میں لاؤ تاکہ میں بھی نماز جنازہ ادا کرسکوں ۔ لوگوں نے (مسجد میں نماز جنازہ پڑھنا) ناپسند کیا تو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا ’’اللہ کی قسم ! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نیبیضاء کے دونوں بیٹوں یعنی سہیل اور اس کے بھائی کی نماز جنازہ مسجد میں پڑھی تھی۔‘‘ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 143 قبرستان میں نماز جنازہ پڑھنا منع ہے۔ عَنْ اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رضی اللّٰه عنہ اَنَّ النَّبِیَّ صلي اللّٰه عليه وسلم نَہٰی اَنْ یُصَلّٰی عَلیَ الْجَنَائِزِ بَیْنَ الْقُبُوْرِ۔ رَوَاہُ الطَّبْرَانِیّ[3] حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں قبرستان میں نماز جنازہ
Flag Counter