Maktaba Wahhabi

63 - 99
پڑھنے سے منع فرمایا ہے۔ اسے طبرانی نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 144 قبرستان سے الگ تنہا قبر پر نماز جنازہ پڑھنا جائز ہے۔ مسئلہ 145 میت دفنانے کے بعد نماز جنازہ پڑھنا جائز ہے۔ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا قَالَ : اِنْتَہٰی رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم اِلٰی قَبْرِ رَطْبٍ فَصَلّٰی عَلَیْہِ وَ صَفُّوْا خَلْفَہٗ وَ کَبَّرَ اَرْبَعًا۔ مُتَّفَقٌ عَلَیْہِ[1] حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک تازہ قبر پر گزر ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر نماز پڑھی ۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے بھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے صفیں باندھ کر نماز پڑھی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز جنازہ میں چار تکبیریں کہیں۔ اسے بخاری اور مسلم نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 146 ایک سے زائد میتوں پر ایک ہی نماز جنازہ پڑھنی جائز ہے۔ مسئلہ 147 میت میں مرد اور عورتیں دونوں ہوں تو مرد کی میت امام کے قریب اور عورت کی میت قبلہ کی طرف ہونی چاہئے۔ عَنْ مَالِکٍ رَحِمَہُ اللّٰہُ اَنَّہٗ بَلَغَہٗ اَنَّ عُثْمَانَ ابْنَ عَفَّانَ وَ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عُمَرَ وَ اَبَاہُرَیْرَۃَ کَانَ یُصَلُّوْنَ عَلَی الْجَنَائِزِ بِالْمَدِیْنَۃِ الرِّجَالِ وَ النِّسَائِ فَیَجْعَلُوْنَ الرِّجَالَ مِمَّا یَلِی الْإِمَامَ وَالنِّسَائَ مِمَّا یَلِی الْقِبْلَۃَ ۔ رَوَاہُ مَالِکٌ[2] امام مالک رحمۃ اللہ علیہ سے روایت ہے کہ حضرت عثمان بن عفان ، حضرت عبداللہ بن عمر اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہم مردوں اور عورتوں پر اکٹھی نماز جنازہ پڑھتے تو مردوں کو امام کی طرف اور عورتوں کو قبلہ کی طرف رکھتے تھے۔ اسے مالک نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 148 شہید کی نماز جنازہ مؤخر کی جا سکتی ہے۔ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا قَالَ : کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم یَجْمَعُ بَیْنَ الرَّجُلَیْنِ مِنْ قَتْلٰی اُحُدٍ فِیْ ثَوْبٍ وَاحِدٍ یَقُوْلُ ((اَیُّہُمْ اَکْثَرُ أَخْذًا لِلْقُرْآنِ )) فَإِذَا اُشِیْرَ لَہٗ اِلٰی اَحَدِہِمَا قَدَّمَہٗ فِی اللَّحْدِ وَ قَالَ (( اَناَ شَہِیْدٌ عَلٰی ہٰؤُلاَئِ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ)) وَ اَمَرَ بِدَفْنِہِمْ بِدِمَائِ ہِمْ وَ لَمْ یُغَسَّلُوْا وَ لَمْ یُصَلِّ عَلَیْہِمْ ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ[3] حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم شہدائے احد میں سے دو شہیدوں کو ایک کفن دیتے پھر پوچھتے ’’ان میں سے قرآن کسے زیادہ یاد تھا؟‘‘ جب بتایا جاتا تو اسے پہلے لحد میں
Flag Counter