Maktaba Wahhabi

64 - 99
اتارتے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’قیامت کے روز میں ان کی گواہی دوں گا۔ ‘‘ پھر حکم دیا ’’شہداء کو خون آلود کپڑوں میں دفن کردو۔‘‘ نہ انہیں غسل دیا گیا نہ ان پر نماز پڑھی گئی۔ اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔ عَنْ عُقْبَۃَ بْنِ عَامِرٍ رضی اللّٰه عنہ اَنَّ النَّبِیَّ صلي اللّٰه عليه وسلم خَرَجَ یَوْمًا فَصَلّٰی عَلٰی أَہْلِ اُحُدٍ صَلٰوتَہٗ عَلَی الْمَیِّتِ ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ[1] حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک روز (احد کی طرف نکلے) تو شہدائے احدپر عام میت کی طرح نماز جنازہ پڑھی۔ اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 149 رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خود کشی کرنے والے کی نماز جنازہ نہیں پڑھی۔ عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَۃَ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : اُتِیَ النَّبِیُّ صلي اللّٰه عليه وسلم بِرَجُلٍ قَتَلَ نَفْسَہٗ بِمَشَاقِصَ فَلَمْ یُصَلِّ عَلَیْہِ ۔ رَوَاہُ اَحْمَدُ وَ مُسْلِمٌ وَالنِّسَائِیُّ وَالتِّرْمِذِیُّ وَابْنُ مَاجَۃَ [2] حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے تیز دھار آلے سے خود کشی کر لی اسے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لایا گیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی نماز جنازہ نہیں پڑھی۔ اسے احمد ، مسلم، نسائی ، ترمذی اور ابن ماجہ نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 150 نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز جنازہ پہلے مردوں نے ، پھر عورتوں نے، پھر بچوں نے بغیر امام کے پڑھی۔ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا قَالَ : دَخَلَ النَّاسُ عَلٰی رَسُوْلِ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم أَرْسَالاً یُصَلُّوْنَ عَلَیْہِ حَتّٰی إِذَا فَرَغُوْا اَدْخَلُوا النِّسَائَ حَتّٰی إِذَا فَرَغُوْا اَدْخَلُوا الصِّبْیَانَ وَ لَمْ یَؤُمَّ النَّاسَ عَلٰی رَسُوْلِ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم اَحَدٌ ۔ رَوَاہُ ابْنُ مَاجَۃَ[3] حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز جنازہ پڑھنے کے لئے باری باری (حجرے میں) داخل ہوتے رہے۔ جب مرد نماز جنازہ سے فارغ ہوگئے تو خواتین نے (حجرے میں) داخل ہو کر نماز پڑھی۔ جب خواتین فارغ ہوگئیں تو بچوں نے (حجرے میں) داخل ہو کر نماز جنازہ پڑھی ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز جنازہ میں کسی نے امامت نہیں کروائی۔ اسے ابن ماجہ نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 151 تین اوقات میں نماز جنازہ پڑھنا منع ہے۔ وضاحت : حدیث مسئلہ نمبر173کے تحت ملاحظہ فرمائیں۔ مسئلہ 152 نماز جنازہ سے قبل اذان دینا یا اقامت کہنا سنت سے ثابت نہیں۔ مسئلہ 153 نماز جنازہ پڑھنے کے بعد صف میں بیٹھ کر اجتماعی دعا کرنا سنت سے ثابت نہیں۔
Flag Counter