Maktaba Wahhabi

95 - 99
11 زیارت قبور کے وقت سورہ یاسین تلاوت کرنا۔ 12 زیارت قبور کے وقت گیارہ مرتبہ ’’قل ہو اللہ ‘‘ پڑھنا۔ 13 زیارت قبور کے بعد الٹے پاؤں واپس پلٹنا۔ 14 قبرستان میں یا کسی مزار پر قرآن پاک پڑھنا۔ 15 نبیوں ، ولیوں یا بزرگوں کی قبروں پر اپنی حاجتیں لکھ کر رکھنا یا بال کاٹ کر ڈالنا۔ 16 فوت شدہ نبی ، ولی یا بزرگ کو وسیلہ بناتے ہوئے درج ذیل قسم کے الفاظ استعمال کرنا یا اللّٰه بحرمت فلاں یا بجاہ فلاں یا بہ برکت فلاں میری دعا سن لے۔ 17 اپنے جسم کو قبر یا مزار کی دیوار سے لگانا یااپنے رخسار قبر سے رگڑنا۔ 18 عورتوں کا حاملہ ہونے کی نیت سے اپنے جسم کو قبروں سے رگڑنا۔ 19 اہل قبور کے لئے دعا کرتے وقت منہ قبر یا مزار کی طرف کرنا۔ 20 کسی نبی ، ولی یا بزرگ کی قبر پر یہ الفاظ کہنا ’’اے فلاں ! میرے لئے اپنے رب سے دعا کیجئے۔‘‘ 21 زیارت کرنے والوں کے ذریعے فوت شدہ نبی ، ولی یا کسی بزرگ کو سلام بھجوانا۔ 22 کسی نبی ، ولی یا بزرگ کی قبر پر دوسروں کی طرف سے سورہ فاتحہ پڑھنا۔ 23 نبیوں ، ولیوں، یا بزرگوں کی قبروں کی خاک کو شفا کا موجب سمجھنا۔ 24 نبیوں، ولیوں یا بزرگوں کی قبروں پر چادریں چڑھانا ، پھول ڈالنا یا خوشبو لگانا۔ 25 یہ عقیدہ رکھنا کہ نبیوں ، ولیوں اور بزرگوں کی قبروں کے پاس دعا ضرور قبول ہوتی ہے۔ 26 یہ عقیدہ رکھنا کہ نبیوں ، ولیوں اور بزرگوں کی قبروں یا مزاروں پر حاضری دینے سے میری صحت ، میرا کاروبار ، میری عزت،میرا عہدہ، میری وزارت یا میری صدارت وغیرہ قائم رہے گی۔ 27 یہ عقیدہ رکھنا کہ نبیوں ، ولیوں یا بزرگوں کی قبروں کے ارد گرد درختوں ، دیواروں ، پتھروں وغیرہ کو اس لئے ہاتھ نہیں لگانا چاہئے کہ اس سے نقصان ہوگا۔ 28 فوت شدہ نبی ، ولی یا بزرگ کی قبر پر دعا کرتے وقت یہ عقیدہ رکھنا کہ اپنی دنیاوی زندگی کی طرح اب بھی یہ میری گزارشات سن رہے ہیں ، میرے احوال ، اعمال اور نیت سے واقف ہیں۔ 29 قبریا مزار کو وسیلہ بنا کر دعا مانگنا۔ 30 ہر جمعہ کو بقیع (مدینہ منورہ کا قبرستان) کی زیارت کا اہتمام کرنا۔ 31 رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر مبارک کی زیارت کے بعد لازماً بقیع کی زیارت کرنا۔ 32 برکت حاصل کرنے کی نیت سے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر مبارک کی جالیوں کو بوسہ دینا ، چھونایا اپنے جسم کو لگانا۔
Flag Counter